اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شہناز گل ہوسٹ کریں گی دیوالی پارٹی، سلمان خان کے خاندان سمیت یہ ستارے بنیں گے مہمان

    تصویر: شہناز گل: انسٹاگرام۔  (Image:Instagram/@shehnaazgill)

    تصویر: شہناز گل: انسٹاگرام۔ (Image:Instagram/@shehnaazgill)

    شہناز کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالووینگ ہے۔ فینس شہناز کو بے حد پیار کرتے ہیں۔ آج بھی لوگ بگ باس سیزن 13 کی سوپر ہٹ جوڑی سدھارتھ شکلا اور شہناز کو لے کر اتنے ہی جذباتی رہتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ میں بھی تہوار بڑی دھوم دھام سے منائے جاتے ہیں۔ چاہے ہولی ہو یا دیالی، ستارے ان موقعوں پر کھل کر مزے کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سال کئی ہستیوں نے نئے انداز میں شاندار دیوالی پارٹی ہوسٹ کی ہیں، جن میں اداکارہ کریتی سینن اور آیوشمان کھرانہ کے نام شامل ہیں۔ اس درمیان پنجابی اداکارہ شہناز گل نے بھی زبردست دیوالی پارٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہناز اس سال اپنی پہلی دیوالی پارٹی ہوسٹ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور یہ سوپر گرینڈ ہونے والی ہے۔

      اس دن گرینڈ دیوالی پارٹی دیں گی شہناز
      ’پنجاب کی کیٹرینہ کیف‘ کہی جانے والی شہناز گل اس سال ممبئی میں اپنی پہلی دیوالی پارٹی دیں گی۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے سوپر اسٹارس شامل ہونے والے ہیں۔ شہناز کی اس پارٹی میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہناز آج ہی 21 اکتوبر 2022 کو ایک دیوالی پارٹی کی میزبانی کا پلان بنایا ہے اور اداکارہ نے سلمان خان سمیت بالی ووڈ میں کئی قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے۔ شہناز جلد ہی بڑے پردے پر سلمان خان کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ ایسے میں شہناز نے پورے خان فیملی کو پارٹی میں بلایا ہے، جس میں سوپر اسٹار سلمان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

      رپورٹ کے مطابق، سلمان خان، بگ باس سیزن 13 کی کھلاڑی شہناز گل سے کافی متاثر ہوئے تھے اور شہناز بھی سلمان سے کافی اٹیچ ہیں۔ سلمان کا کہنا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ شہناز بالی وود میں باقی لوگوں سے گھل مل رہی ہیں اس لیے یقینی طور سے وہ کچھ منٹوں کے لیے آئیں گے اور پارٹی میں شامل ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آئینہ میں خودکونہارتے ہوئے نیلم گیری نے گنگنایاگانا،ویڈیو دیکھ کرہر کوئی ہوا اُن کادیوانہ

      یہ بھی پڑھیں:
      کینیا کی حالت دیکھ کر جذباتی ہوئی پرینکا چوپڑا، ویڈیو دیکھ کر آپ کا بھی دہل جائے گا دل

      بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار ہے شہناز
      بتادیں کہ، شہناز کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالووینگ ہے۔ فینس شہناز کو بے حد پیار کرتے ہیں۔ آج بھی لوگ بگ باس سیزن 13 کی سوپر ہٹ جوڑی سدھارتھ شکلا اور شہناز کو لے کر اتنے ہی جذباتی رہتے ہیں۔ سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز نے مضبوطی کے ساتھ کرئیر میں واپسی کی ہے۔ شہناز جلد ہی سلمان خان کے ساتھ بڑے پردے پر بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ فلم اگلے سال 2023 میں عید پر ریلیز ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: