ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جذباتی ہوئے شیکھر سمن، کہی یہ بڑی بات

چھوٹے پردے کے امیتابھ کہے جانے والے شیکھر سمن (Shekhar Suman) نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جذباتی ہوکر ’بہار زندہ باد‘ کے نعرے لگائے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک ہفتہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جذباتی ہوئے شیکھر سمن، کہی یہ بڑی بات
سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جذباتی ہوئے شیکھر سمن

ممبئی: چھوٹے پردے کے امیتابھ کہے جانے والے شیکھر سمن (Shekhar Suman) نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت سے جذباتی ہوکر ’بہار زندہ باد‘ کے نعرے لگائے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک ہفتہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اقربا پروری (نیپوٹزم) پر ایک بحث شروع ہوگئی ہے۔ نوجوانوں کا الزام ہے کہ بالی ووڈ میں نیپوٹزم کا شکار ہونے والے ابھرتے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی ہے۔ اب اسی اثناء میں شیکھر سمن نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔


شیکھر سمن نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جذباتی ہوکر ’بہار زندہ باد‘ کے نعرے لگائے ہیں۔
شیکھر سمن نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جذباتی ہوکر ’بہار زندہ باد‘ کے نعرے لگائے ہیں۔


شیکھر سمن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’فلم انڈسٹری کے تمام شیر بننے والے بزدل سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کے قہر سے چوہے بن کربل میں گھس گئے ہیں۔ مکھوٹے گرگئے ہیں، دھوکے باز لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ بہار اور بھارت خاموش نہیں بیٹھنے والے جب تک قصورواروں کو سزا نہیں دی جاتی۔ بہار زندہ باد ”۔



سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے فلمی دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا بڑا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر کئی شائقین سلمان خان سمیت دیگر افراد کو برا بھلا کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس کی وجہ سے بعض اوقات زبان کا وقار بھی گر رہا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ غلط زبان استعمال نہ کریں۔ سلمان خان نے لکھا ’’میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے پرستاروں کے ساتھ کھڑے رہیں اورغلط زبان کا استعمال نہ کریں۔ آپ ان کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس بحران کی گھڑی میں سشانت سنگھ راجپوت کے گھر والوں کا سہارا بنیں کیونکہ کسی اپنے کے جانے کا درد بہت زیادہ ہوتا ہے‘‘۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو اِن پُٹ کے ساتھ۔
First published: Jun 23, 2020 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading