உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز گل اور دلجیت دوسانجھ کی فلم حوصلہ رکھ کا ٹریلر رلیز، حاملہ بیوی کے کردار میں نظر آئیں شہناز

    حوصلہ رکھ' (Honsla Rakh) کا ٹریلر رلیز

    حوصلہ رکھ' (Honsla Rakh) کا ٹریلر رلیز

    اگر دلجیت (Actor and singer Diljit Dosanjh ) کے کردار کی بات کریں تو وہ اس فلم میں ایک این آر آئی (NRI) کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی بیوی کا کردار بگ باس فیم شہناز گل نبھا رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی. مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ  (Actor and singer Diljit Dosanjh )  اور شہناز گل  (Shehnaaz Gill) کی پنجابی کامیڈی فلم 'حوصلہ رکھ' (Honsla Rakh) کا ٹریلر رلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں سونم باجوہ (Sonam Bajwa) بھی ہیں۔ ٹریلر دیکھنے میں کافی مزیدار کا لگتا ہے۔ فلم میں دلجیت کی کامیڈی ٹائمنگ غضب کی نظر آرہی ہے۔

      اگر دلجیت (Actor and singer Diljit Dosanjh ) کے کردار کی بات کریں تو وہ اس فلم میں ایک این آر آئی (NRI) کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی بیوی کا کردار بگ باس فیم شہناز گل نبھا رہی ہیں۔ بتادیں کہ شہناز گل اس فلم میں حاملہ بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کہانی میں آگے کئی موڑ ہیں جس میں دونوں بچے پیدا کرنے سے پہلے طلاق کیلئے کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہیں اور بچے کی کسٹڈی کے لیے  بھی اپنا۔اپنا دعویٰ ٹھوکتے ہیں مگر بچے کی کسٹڈی دلجیت کو مل جاتی ہے۔
      یہاں دیکھیں ٹریلر۔۔۔

      ابتدائی پریشانیوں کے بعد  بچے کا ڈائیپر بدلتے۔بدلتے  وہ سیکھ جاتے ہیں کہ بچے کی پرورش کیسے کی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ، باپ اور بیٹے کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔ وقت گزرتا ہے ، دوسرے کردار میں دلجیت دوسری خاتون سونم باجوہ کے پیار میں پڑ جاتے ہیں۔ اب وہ اپنے بیٹے کے لیے ایک نئی ماں کو  تلاشنے کے مشن پر لگ جاتے ہیں۔ سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے، اسی دوران کہانی میں دلجیت کی بیوی یعنی شہناز گل کی دوبارہ انٹری ہوتی ہے۔ اب آگے کیا ہوتا ہے؟ یہ فلم کی رلیز کے بعد ہی  آپ کو پتہ چلے گا۔ یہ فلم 15  اکتوبر کو رلیز ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ  'حوصلہ رکھ' (Honsla Rakh) کی ہدایت کاری امرجیت سنگھ سرون کر رہے ہیں۔

       فلم 15  اکتوبر کو رلیز ہوگی۔
      فلم 15 اکتوبر کو رلیز ہوگی۔


      فلم  'حوصلہ رکھ' (Honsla Rakh) شہناز گل (Shehnaaz Gill) کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہے  جو ان کے خاص دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد رلیز ہونے جا رہا ہے۔ سدھارتھ  کی اچانک موت کے بعد شہناز گل صدمے میں ہیں تقریبا سدھارتھ کی موت کو ایک ماہ ہونے والا ہے لیکن اب تک شہناز سوشل میڈیا پر ایکٹو نہیں ہیں۔  انہوں نے اس فلم کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کیا ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: