بالی ووڈ کے پروڈیوسر ڈائریکٹر ساجد خان ، سلمان خان کے ریالٹی شو بگ باس 16 کے ذریعے اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ چار سال بعد وہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھنے کی پلاننگ کررہے تھے، لیکن ان کے لیے یہ آسان نہیں رہا۔ کئی سلیبرٹیز نے ان کے شو میں جانے کو لے کر مورچہ کھولا تھا۔ اب اداکارہ شرلین چوپڑا نے ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں پولیس نے ابھی تک کوئی کیس درج نہیں کیا ہے۔
ساجد کے خلاف ایک نئی شکایت شرلین چوپڑا نے 19 اکتوبر 2022 کو جوہو پولیس اسٹیشن میں جنسی ہراسانی کے ملزم ساجد خان کے لیے شکایت درج کرائی ہے۔ جب سے ساجد خان نے بگ باس میں انٹری لی ہے، تب سے شرلین چوپڑا اس کے خلاف اپنی آواز اٹھارہی ہیں۔ گزشتہ دنوں نے انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد کو لے کر کئی ساری باتیں کہی تھیں اور کہا تھا کہ، وہ ان کی سچائی پوری دنیا کو بتانا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے بگ باس 16 میں آنے کی اپنی خواہش بھی ظاہر کی تھی اور سلمان خان اور بگ باس میکرس کو کھری کھوٹی بھی سنائی تھی۔
می ٹو تنازعہ میں آچکا ہے نام ساجد خان سال 2018 کے بعد سے ہی تنازعہ میں ہے۔ اس درمیان می ٹو کمپین چلا تھا، جس میں کئی اداکاراوں نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی کا انکشاف کیا تھا۔ اس درمیان کئی اداکاراوں نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ اس کے چلتے انہیں ایک سال کے لیے انڈسٹری میں کام نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ حال ہی میں، انہوں نے بگ باس 16 کے ذریعے کام کرنے کی شروعات کی، لیکن لوگ اس کے خلاف اپنی آواز اٹھارہے ہیں۔ بہرحال، اب دیکھنا ہوگا کہ، یہ معاملہ آگے کیا صورت اختیار کرتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔