’ہرسال کرایہ پر شوہر اور بوائے فرینڈ لیتی ہیں‘، راکھی ساونت پر شرلین چوپڑا کا بڑا الزام
’ہرسال کرایہ پر شوہر اور بوائے فرینڈ لیتی ہیں‘، راکھی ساونت پر شرلین چوپڑا کا بڑا الزام
دونوں کے درمیان یہ تنازعہ تب شروع ہوا جب اداکارہ نے پچھلے دنوں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ ممبئی پولیس MeeToo# معاملے میں ملزم ساجد خان کے خلاف بیان درج کرنے کو لے کر ان کا کوئی ساتھ نہیں دے رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا اور راکھی ساونت کے درمیان جاری تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دونوں ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتی نظرآرہی ہیں۔ حال ہی میں راکھی نے شرلین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ شرلین ڈرامہ کررہی ہیںَ وہ ایک پورن اسٹار۔۔ ابھی تک میں چپ تھی لیکن اب کرارا جواب ملے گا۔‘ وہیں اب راکھی کے اس وار پر شرلین نے بھی جوابی وار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ، راکھی ساونت کیا کرتی ہیں ان کا کام ہر سال کرایہ پر نیا شوہر یا بوائے رکھنا ہے۔
دراصل، حال ہی میں میڈیا کو دئیے ایک انٹرویو میں شرلین نے ایک بار پھر بے باکی سے اپنی بات رکھی۔ انہوں نے راکھی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ، راکھی ساونت کیا کرتی ہیں۔ وہ لگژری ہوٹل میں جاکر پرائیوٹ ایونٹ کرتی ہیں اور کرواتی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سبسکرپشن بوائے فرینڈ اور ہسبنڈ بناتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک سال میں ان کرایہ کے شوہروں اور بوائے فرینڈ کو چوس چوس کر کنگال کردیتی ہیں کہ وہ اسے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، یہی ہے اُس کی اصلیت۔
راکھی نے اڑایا تھا اداکارہ کا مذاق دونوں کے درمیان یہ تنازعہ تب شروع ہوا جب اداکارہ نے پچھلے دنوں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ ممبئی پولیس MeeToo# معاملے میں ملزم ساجد خان کے خلاف بیان درج کرنے کو لے کر ان کا کوئی ساتھ نہیں دے رہی ہے۔ جس پر راکھی نے پیپرازی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کافی مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ، کوئی کیس نہیں لے گا کیونکہ ساجد قصوروار نہیں ہے۔ تم میک اپ 4 کلو کا میک اپ لگا کر، ساڑی پہن کر، میڈیا کے سامنے دوسروں پر الزام لگارہی ہو۔۔۔ شرم نہیں آتی ہے تمہیں؟ چلو بھر پانی میں ڈوب کیوں نہیں جاتی تم؟
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔