உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج کندرا پورنو گرافی معاملے میں شرلن چوپڑا سے پولیس نے کی 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ، اداکارہ سے کئے یہ اہم سوال

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا ان دنوں فحش فلمیں بنانے اور انہیں ایپس کے ذریعہ جاری کرنے کے الزامات میں راج کندرا (Raj Kundra Pornography Case) گھرے ہوئے ہیں۔ پورنو گرافی معاملے میں وہ 19 جولائی سے جیل میں ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا ان دنوں فحش فلمیں بنانے اور انہیں ایپس کے ذریعہ جاری کرنے کے الزامات میں راج کندرا (Raj Kundra Pornography Case) گھرے ہوئے ہیں۔ پورنو گرافی معاملے میں وہ 19 جولائی سے جیل میں ہیں۔ پولیس ریمانڈ میں رہنے کے بعد اب راج کندرا عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔ پورنو گرافی معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ شرلن چوپڑا (Sherlyn Chopra) کا نام بھی شامل ہے۔ شرلن چوپڑا نے راج کندرا کے اوپر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں، جسے لے کر وہ سرخیوں میں تھیں۔ اس معاملے میں تازہ اپڈیٹ ہے کہ اب ممبئی پولیس نے شرلن چوپڑا سے معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

      پولیس نے شرلن چوپڑا سے راج کندرا معاملے میں 8 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کی ہے۔ شرلن چوپڑا سے ممبئی پولیس نے جمعہ کو 12 بجے سے پوچھ گچھ کی، جو شام کو آٹھ بجے ختم ہوئی۔ شرلن چوپڑا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے 160 سی آر پی سی کے تحت پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا تھا، جس کے سبب اداکارہ جمعہ کو ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئیں۔ شرلن چوپڑا کے علاوہ ممبئی پولیس نے راج کندرا کے 4 ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو کئی اہم ثبوت ملے ہیں۔

      شرلن چوپڑا نے راج کندرا کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ راج کندرا کو لے کر شرلن چوپڑا نے درج اپنی ایف آئی آر بھی جاری کی تھی۔ (Image: Instagram)
      شرلن چوپڑا نے راج کندرا کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ راج کندرا کو لے کر شرلن چوپڑا نے درج اپنی ایف آئی آر بھی جاری کی تھی۔ (Image: Instagram)

      ’دینک جاگرن‘ کے مطابق، شرلن چوپڑا نے کہا ’آج راج کندرا معاملے میں بیان درج کرانے کے لئے میں ممبئی پولیس کے پاس پہنچی تھی، جہاں پولیس نے مجھ سے راج کندرا اور آرم اسپرائم میڈیا کو لے کر سوال پوچھے۔ اس کے ساتھ ہی راج کندرا کی کمپنیوں کو لے کر بھی سوال کئے گئے‘۔ شرلن چوپڑا کے مطابق، وہ پورن ریکٹ میں پھنسنے والی لڑکیوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں، اس لئے انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ کتنے چاہے، اتنے سوال پوچھ سکتے ہیں۔

      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا ان دنوں فحش فلمیں بنانے اور انہیں ایپس کے ذریعہ جاری کرنے کے الزامات میں راج کندرا گھرے ہوئے ہیں۔
      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا ان دنوں فحش فلمیں بنانے اور انہیں ایپس کے ذریعہ جاری کرنے کے الزامات میں راج کندرا گھرے ہوئے ہیں۔

      واضح رہے کہ شرلن چوپڑا نے راج کندرا کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ راج کندرا کو لے کر شرلن چوپڑا نے درج اپنی ایف آئی آر بھی جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ راج کندرا نے جنسی استحصال کے دوران ان سے کہا تھا کہ شلپا شیٹی سے ان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، مبینہ طور پر 27 مارچ، 2019 کو بزنس میٹنگ کے بعد شرلن چوپڑا نے دعویٰ کیا کہ ایک میسیج کو لے کر تلخ بحث کی وجہ سے راج کندرا بغیر بتائے ان کے گھر آگئے اور بات چیت کے درمیان زبردست بوسہ (کس) دینے لگے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: