உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سالگرہ پر شوہرFarhan Akhtarاور پوری فیملی کےساتھ خوشگوار پوز میں دکھائی دی شیبانی دانڈیکر

    فرحان اختر اور  شیبانی دانڈیکر۔ فائل تصویر : @shibanidandekar/instagram

    فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر۔ فائل تصویر : @shibanidandekar/instagram

    Farhan Akhtar Wife Shibani Dandekar Birthday Celebration: فرحان نے اپنے پوسٹ میں شیبانی کو اپنا سب سے اچھا کو ٹریولر بتایا ہے۔ اس پر شیبانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ان پر پیار ظاہر کیا۔ انہوں نے کمنٹ کیا، لو یو مائے پارٹنر فار لائف۔ تمہارے بغیر اس سفر پرہونے کا تصور نہیں کرسکتی! آپ سب کچھ بہتر کردیتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Farhan Akhtar Wife Shibani Dandekar Birthday Celebration: فرحان اختر کی خوبصورت بیوی شیبانی دانڈیکر کا حال ہی میں جنم دن تھا۔ ایسے میں جشن تو بنتا ہے۔ آسٹریلیا میں ایک شاندار پارٹی منعقد کی گئی۔ اس میں فرحان کےس اتھ شیبانی کی پوری فیملی شامل ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کر کے اس کی جھلک دکھائی ہے۔

      انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شیبانی اپنے شوہر فرحان، بہن انوشا دانڈیکر اور فیملی کے دوسرے ارکان کےساتھ ہیپی پوز دیتی نظر آئی ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں شیبانی نے لکھا ہے کہ یہ ان کے سب سے بیسٹ برتھ ڈے میں سے ایک رہا ہے۔ ایسے لوگوں کے جساتھ جشن منایا، جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ شیبانی نے انہیں اپنا لائف لائنس بتایا۔



      فرحان نے اس انداز میں کیا Wish
      تصویر میں شیبانی کے والدین سولبھا اور ششی دھر دانڈیکر بھی موجود دکھائی دئیے۔ شیبانی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر فرحان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیاری پوسٹ شیئر کی، جو حال ہی میں ایک ساتھ ایک ڈرامے کے دوران کی تھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)





      فرحان نے پوسٹ میں لکھا، "ڈئیر لائف پارٹنر، کچھ دن آپ چلتے ہیں، کچھ دن آپ نیویگیٹ کرتے ہیں، کچھ دن آپ بریک لینے کے لئے کہتے ہیں، اسے دیکھیے اور صرف سانس لیجیے۔ میں آپ کے لیے طاقتور لہروں سے لڑوں گا جیسا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ میرے لیے بھی ایسا ہی کریں گے۔ سالگرہ مبارک ہو میری ہمسفر۔ لو یو شیبانی ڈانڈیکر۔"

      یہ بھی پڑھیں:

      کیا ہے OTT؟کب ہوئی تھی اس کی شروعات؟ ویب سیریز کی بات آتے ہی کیوں ہوتا ہے اس کا ذکر

      یہ بھی پڑھیں:

      Amitabh Bachchan Health Update:گھر میں کوارنٹائن امیتابھ بچن کوویڈ سے ہورہے ہیں صحتیاب

      فرحان نے اپنے پوسٹ میں شیبانی کو اپنا سب سے اچھا کو ٹریولر بتایا ہے۔ اس پر شیبانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ان پر پیار ظاہر کیا۔ انہوں نے کمنٹ کیا، لو یو مائے پارٹنر فار لائف۔ تمہارے بغیر اس سفر پرہونے کا تصور نہیں کرسکتی! آپ سب کچھ بہتر کردیتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: