Farhan Akhtar's Hollywood Debut:فرحان اختر کے ہالی ووڈ ڈیبیو سے خوش ہیں شیبانی دانڈیکر، کہا-اپنے شوہر پر فخر ہے۔۔۔
فرحان اختر کے ہالی ووڈ ڈیبیو سے بہت خوش ہیں شیبانی دانڈیکر۔ تصویر : @shibanidandekar/instagram
Farhan Akhtar's Hollywood Debut: اس سیریز کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جس کے کردار میں ایمان ویللانی نظر آئی ہیں۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان اختر، فواد فاصل جیسے اداکار بھی اس سیریز میں شامل ہیں۔
Farhan Akhtar's Hollywood Debut: 'مس مارول' سے بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ اداکار کی اہلیہ شیبانی دانڈیکر نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر پر بہت فخر ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے شیبانی نے لکھا، اس کا انتظار نہیں کر سکتی۔ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔
دانڈیکر نے پوسٹ میں ایک ٹیزر بھی شیئر کیا، جس میں فرحان کی پہلی جھلک نظر آ رہی ہے۔ ان کے بال بڑھائے ہوئے ہیں اور داڑھی مونچھیں بھی نظر آ رہی ہیں۔ ٹیزر میں فرحان کملہ خان سے کہتے ہیں کہ آپ جس چیز کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ آپ کو ڈھونڈ رہا ہے۔ مارول اسٹوڈیوز کی اوریجنل سیریز 'مس مارول' کو ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور انگریزی میں اسٹریم کیا جاچکا ہے۔
مس مارول کی اس سیریز کو انگریزی سمیت کل پانچ زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے جس میں ہندی، ملیالم، تامل اور تیلگو زبانیں شامل ہیں۔ یہ سیریز ان زبانوں میں دیکھی جا سکتی ہے۔ بتادیں کہ مس مارول کے پہلے سیزن میں کل 6 ایپی سوڈز ہیں۔ جس کا پہلا ایپی سوڈ اسٹریم کیا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر بدھ کو نیا ایپی سوڈ سامنے آئے گی۔
اس طرح اس سیزن کا آخری ایپی سوڈ 13 جولائی کو دیکھا جائے گا۔ اس سیریز کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جس کے کردار میں ایمان ویللانی نظر آئی ہیں۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان اختر، فواد فاصل جیسے اداکار بھی اس سیریز میں شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔