உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Celebs Foreign Property:امیتابھ بچن سے لے کر شلپا اور پرینکا تک، بیرون ممالک میں ہے کروڑوں کی جائیداد

    ان بالی ووڈ ستاروں کی فارین میں ہے کروڑوں اربوں روپے کی جائیداد۔

    ان بالی ووڈ ستاروں کی فارین میں ہے کروڑوں اربوں روپے کی جائیداد۔

    Celebs Foreign Property: فلم انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دولت اور جائیداد کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ جی ہاں فلمی دنیا کے کچھ ستاروں کی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت کروڑوں اور اربوں روپے میں ہے۔

    • Share this:
      Celebs Foreign Property:بالی ووڈ ستارے آئے دن سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پھر چاہے ان کی فلمیں ہوں، ذاتی زندگی ہو یا کمائی، ستارے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دولت اور جائیداد کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ جی ہاں فلمی دنیا کے کچھ ستاروں کی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت کروڑوں اور اربوں روپے میں ہے۔

      شلپا شیٹی
      شلپا شیٹی کا نام ہندی فلم انڈسٹری کی امیر ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔ ان کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور لندن میں جائیدادیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کا وےبرج سرے میں 7 کمروں کا گھر ہے جس کا نام شلپا اور راج کندرا نے راج محل رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے شلپا شیٹی کو دبئی میں برج خلیفہ کی 19ویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ تحفے میں دیا تھا تاہم اب اسے فروخت کردیا گیا ہے۔

      امیتابھ بچن
      ہندی سنیما کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی بیرون ملک اثاثوں کے معاملے میں کسی سے کم نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا پیرس میں ایک لگژری پیڈ ہے۔ اس کے علاوہ بگ بی کا پیرس میں 3 کروڑ روپے کا گھر ہے۔ یہی نہیں امیتابھ بچن کی بھی وہاں 8 جائیدادیں ہیں۔

      پرینکا چوپڑا
      پریانکا چوپڑا کا نام ہندی فلمی دنیا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔ پرینکا جائیداد کے معاملے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ نیویارک میں سونا کے نام سے ان کا اپنا ریستوراں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں ایک کوٹھی بھی خریدی ہے جس کی موجودہ قیمت 144 کروڑ روپے ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Parineeti Chopraکی تعلیم جان کررہ جائیں گے دنگ،انگلینڈجاکر اس سبجکٹ میں حاصل کی تھی ڈگری

      یہ بھی پڑھیں:
      Swara Bhasker Death Threat:اب سورا بھاسکرکوملی جان سے مارنے کی دھمکی،خط میں ’ساورکر‘ کاذکر

      ابھیشک بچن
      ابھیشک بچن نے بھلے ہی فلموں میں کچھ خاص کمال نہ کیا ہو، لیکن جائیداد کے معاملے وہ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ ان کے پاس دبئی میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے۔ ان کی یہ جائیداد والد امیتابھ بچن سے الگ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: