Bigg Boss 15 : مہینوں بعد ویڈیو کال کے ذریعے بہن سے مل کر جذباتی ہوئیں شلپا شیٹی، سلمان خان نے اُڑایا جم کر مذاق
جب شلپانےکہا کہ وہ کبھی اتنے دن شمیتا سے الگ نہیں رہی ہیں تب سلمان نے اُنہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ شلپا آپ کیا بات کر رہی ہو، آپ بگ بردر میں بھی تو شمیتا کے بنا رہے ہو۔ آپ میرے ساتھ ورلڈ ٹور پر شوز کرنے کے لئے جاتے ہو تب کیا شمیتا کو ساتھ میں لے کر جاتے ہو۔
جب شلپانےکہا کہ وہ کبھی اتنے دن شمیتا سے الگ نہیں رہی ہیں تب سلمان نے اُنہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ شلپا آپ کیا بات کر رہی ہو، آپ بگ بردر میں بھی تو شمیتا کے بنا رہے ہو۔ آپ میرے ساتھ ورلڈ ٹور پر شوز کرنے کے لئے جاتے ہو تب کیا شمیتا کو ساتھ میں لے کر جاتے ہو۔
ممبئی: شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کی بہن شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) بگ باس 15 (Bigg Boss 15) کے گھر میں کافی اچھا گیم کھیلتے ہوئے نظر اارہی ہیں۔ ویسے آج شمیتا کو سلمان خان (Salman Khan) نے ایک سرپرائز دیا جب اُن کی بہن شمیتا شیٹی نے ویڈیو کال کے ذریعے اُن سے باتیں کی۔ اپنی بہن کو دیکھ کر شلپا شیٹی کافی جذباتی ہوگئیں۔ صرف شلپا ہی نہیں اپنی بڑی بہن کو دیکھ کر شمیتا شیٹی کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔ حالانکہ، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ آنکھوں میں آنسو لے کر بات کرتے ہوئے دیکھ کر سلمان خان نے اُن کا کافی مذاق اُڑایا۔
سب سے پہلے جب شلپانےکہا کہ وہ کبھی اتنے دن شمیتا سے الگ نہیں رہی ہیں تب سلمان نے اُنہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ شلپا آپ کیا بات کر رہی ہو، آپ بگ بردر میں بھی تو شمیتا کے بنا رہے ہو۔ آپ میرے ساتھ ورلڈ ٹور پر شوز کرنے کے لئے جاتے ہو تب کیا شمیتا کو ساتھ میں لے کر جاتے ہو۔ یہ بات سن کر شمیتا نے سلمان سے کہا کہ پلیز آپ مجھے شلپا سے بات کرنے دیں۔ شلپا شیٹی نے اپنی بہن کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ باقی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی شلپا شیٹی نے کی باتیں
انہوں نے نشانت سے بھی کہا کہ وہ کافی اچھا کھیل رہے ہیں۔ دراصل، نشانت نے شلپا شیٹی کے ساتھ سوپر ڈانسر میں کام کیا تھا۔ نشانت سوپر ڈانسر چیپٹر 3 کے ونر کوریوگرافر تھے تو شلپا شیٹی اُس شو کی جج تھیں۔ کندرا کو لے کر بھی شلپا نے دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر بھی کندرا ہے۔ گھر کے باہر اور اندر دونوں جگہ بیلنس بنا کر رکھا ہے۔ ویڈیو کال کے ذریعے راکھی ساونت سے بھی شلپا شیٹی ملی، انہوں نے کہا کہ ’راکھی تو میری بہن ہے۔‘
سلمان نے اُڑایا مذاق صرف شلپا شیٹی کی نہیں شلپا شیٹی کے بیٹے ویوان اور اُن کی ماں بھی ویڈیو کال کے ذریعے شمیتا شیٹی سے ملے او راُن کی ماں نے اُنہیں کہا کہ اچھے سے وہ اس باگ باس کا کھیل کھیلیں۔ شیٹی بہنوں کی ماں سے پازیٹیو باتیں سن کر سلمان نے پھر سے اُن کی کھنچائی کی۔ سلمان نے کہا کہ اُنہیں یعنی شلپا شیٹی اور شمیتا شیٹی کو اُن کی ماں سے کچھ سیکھنا چاہیے۔ وہ دونوں رو رہے ہیں بلکہ اُن کی ماں کافی پازیٹیو باتیں کررہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔