உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shilpa Shetty Video: وہیل چیئر پر یوگا کرکے شلپا شیٹی نے اڑائے ہر کسی کے ہوش، کہا-پیر ٹوٹا ہے حوصلہ نہیں

    زخمی اداکارہ شلپا شیٹی نے وہیل چیئر پر کیا یوگا۔

    زخمی اداکارہ شلپا شیٹی نے وہیل چیئر پر کیا یوگا۔

    Shilpa Shetty Yoga On Wheel Chair: فلمی پردے کے علاوہ شلپا ٹی وی پر کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر نظر آ چکی ہیں۔ اداکارہ کی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' (Indian Police Force)ایمزون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Bangalore | Uttar Pradesh | Delhi
    • Share this:
      Shilpa Shetty Yoga On Wheel Chair: شلپا شیٹی کی فٹنس اور کام کرنے کے جذبے کا ہر کوئی قائل ہے۔ حال ہی میں روہت شیٹی کی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس'(Indian Police Force) کی شوٹنگ کے دوران ان کے پیر میں فریکچر ہو گیا تھا۔ عام طور پر لوگ ایسی حالت میں بیڈ ریسٹ لیتے ہیں لیکن شلپا(Shilpa Shetty) ایسا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھ کر یوگا کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی ان کے جذبے کی تعریف کر رہا ہے۔

      وہیل چیئر پر یوگا کرتی نظر آئیں شلپا شیٹی
      شلپا شیٹی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے، جس میں یوگا شروع کرنے سے پہلے وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ، 'ٹانگ ٹوٹ گئی ہے لیکن ہمت نہیں ہے۔ یہ یوگا کے ذریعے ہی ہوگا۔ شلپا کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتادیں کہ 'انڈین پولیس فورس' کے سیٹ پر ایک ایکشن سین کے دوران شلپا کا پیر زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں پلاسٹر باندھ دیا گیا۔ ڈاکٹر نے شلپا کو کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

      ’انڈین پولیس فورس‘ ویب سیریز میں آئیں گی نظر
      شلپا شیٹی ان دنوں اپنے گھر پر آرام کر رہی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر پوری طرح متحرک ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کرشنا جنم اشٹمی کا ویڈیو بھی شیئر کیا اور اب وہیل چیئر پر یوگا کرتے ہوئے بھی ان کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ شلپا شیٹی 47 برس کی ہو گئی ہیں لیکن فٹنس کے معاملے میں وہ نئی اداکارہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Urfi Javedنے ہراساں کرنے والے شخص کو لے کر کیا ایک اور انکشاف،کہا-100سے زیادہ لڑکیوں کو۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      PICS: ادکارہ جنت زبیر نے اپنی بولڈنیس سے پھر مچایا تہلکہ، اب شیئر کردی ایسی تصاویر

      شلپا شیٹی (Shilpa Shetty)حال ہی میں فلم 'نکما' میں نظر آئیں تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں دکھا سکی۔ فلمی پردے کے علاوہ شلپا ٹی وی پر کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر نظر آ چکی ہیں۔ اداکارہ کی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' (Indian Police Force)ایمزون پرائم پر نشر کی جائے گی۔ شلپا کے علاوہ اس ویب سیریز میں سدھارتھ ملہوترا اور وویک اوبرائے بھی نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: