شلپا شیٹی نے اتوار کو ایک اور ڈیزرٹ کیا انجوائے، ویڈیو شیئر کرکے شیف کے لیے کہی یہ بڑی بات
شلپا شیٹی نے اتوار کو ایک اور ڈیزرٹ کیا انجوائے، ویڈیو شیئر کرکے شیف کے لیے کہی یہ بڑی بات
ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا کی حال ہی میں ہنگامہ 2 فلم ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ اس کے بعد نکما کو بھی شائقین کی جانب سے نہیں سراہا گیا۔ اس فلم میں شلپا شیٹی کے ساتھ ابھیمنیو دسانی نظر آئے تھے۔
شلپا شیٹی نے 16 اکتوبر یعنی اتوار کو اپنی فیملی کے ساتھ سٹی میں انجوائے کیا ہے۔ بلو پینٹ کے ساتھ وہائٹ ٹاپ میں اسپاٹ ہوئیں ادکارہ کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں جب کہ ان کے شوہر راج کندرا بلیک سوئٹ شرٹ اور بلو ڈینم میں کافی ہینڈسم لگ رہے تھے۔ حالانکہ اس مرتبہ بھی راج نے اپنا چہرہ بلیک ماسک میں چھپایا ہوا تھا۔ وہین شلپا اور راج کے بچے ویان اور سمیشا نے وہائٹ میں ٹوئننگ کی تھی۔ شلپا کی لٹل پرنسس کسی پری سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔ اس درمیان، شلپا نے اپنے آئی جی ہینڈل پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں شلپا نے اپنے بیٹے ویان اور ماں سنندا شیٹی کے ساتھ اپنے Binge Session کی جھلک دی۔ حالانکہ اس ویڈیو میں ان کی بیٹی اور شوہر نظر نہیں آئے۔
دراصل اداکارہ سنڈے کی چھٹی کے دن اپنے ریسٹورنٹ بیسٹین پہنچی تھی۔ ویڈیو میں اداکارہ کو ٹیسٹی ڈیزرٹ کو نہارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شلپا اس دوران کچھ سوئٹ ٹریٹ لیتی ہیں جب کہ اپنی نانی سنندا کے پاس بیٹھے ویان کیک کو ہیمر سے بریک کرتے ہیں۔ ویڈیو اتنا مزیدار ہے کہ اسے مس نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آپ بھی دیکھیں شلپا کے سوئٹس ٹریٹ کا یہ ویڈیو۔
شلپا نے ورلڈ فوڈ ڈے کیا وِش شلپا نے اپنے سنڈے بنز کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے’ وفلس ود کریم چاک منی میگنمس، فائیڈ آئیسکریم، اسٹیکڈ ایپپل اسٹرڈل کریپس، کینڈی فلاس ہٹ می کے۔۔۔ یہ کچھ میری فیوریٹ چیزیں ہیں۔۔۔ لا لا لا۔۔ شیف دھیرج نے آج کا دن خراب کردیا۔ ہیپی ورلڈ فوڈ ڈے انسٹا گیم۔ گریٹی ٹیوڈ کے ساتھ کھاو۔‘
شلپا کی ہنگامہ2 رہی فلاپ ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا کی حال ہی میں ہنگامہ 2 فلم ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ اس کے بعد نکما کو بھی شائقین کی جانب سے نہیں سراہا گیا۔ اس فلم میں شلپا شیٹی کے ساتھ ابھیمنیو دسانی نظر آئے تھے۔ شلپا چھوٹے پردے پر بھی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ کئی ڈانس ریالٹی شوز میں جج کے طورپر نظر آچکی ہیں۔ شلپا جلد روہت شیٹی کی فلم انڈین پولیس فورس میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔