ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

'Hungama 2' کے پرموشن میں بولڈ ڈریس پہننے پر ٹرول ہوئیں شلپا شیٹی، صارف نے کہا- اتنا کماتے ہیں، پھر بھی...

ہنگامہ 2 (Hungama 2) کے پرموشن میں پہنچیں شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) یہاں برگنڈی رنگ کے کراپ ٹاپ اور لانگ براون رنگ کے لیدر اسکرٹ میں نظر آئیں۔ فلم پرموشن کے دوران پہنی اس ڈریس کو لے کر شلپا شیٹی ٹرول ہوئی ہیں۔

  • Share this:
'Hungama 2' کے پرموشن میں بولڈ ڈریس پہننے پر ٹرول ہوئیں شلپا شیٹی، صارف نے کہا- اتنا کماتے ہیں، پھر بھی...
ہنگامہ 2 (Hungama 2) کے پرموشن میں پہنچیں شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) یہاں برگنڈی رنگ کے کراپ ٹاپ اور لانگ براون رنگ کے لیدر اسکرٹ میں نظر آئیں۔ فلم پرموشن کے دوران پہنی اس ڈریس کو لے کر شلپا شیٹی ٹرول ہوئی ہیں۔

ممبئی: شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے فٹ اور بولڈ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں۔ بڑھتی عمر کا بھی ان کے چہرے پر کوئی اثر نہیں سمجھ آتا۔ ان دنوں شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم ’ہنگامہ 2 (Hungama 2)‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ طویل وقت بعد شلپا شیٹی بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔ ’ہنگامہ 2‘ میں شلپا شیٹی کے ساتھ ہی جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری (Meezaan Jaafery)، پریش راول اور پرنیتا سبھاش بھی نظر آئیں گے۔ ایسے میں جب حال ہی میں شلپا شیٹی (Shilpa Shetty Troll) ’ہنگامہ 2 (Hungama 2)‘ میں کے پرموشن کے لئے پہنچی تو ہر کسی کی نظر ان پر جم گئی۔ یہاں وہ بولڈ اور گلیمرس لُک میں نظر آئیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






’ہنگامہ 2‘ کے پرموشن میں پہنچیں شلپا شیٹی یہاں برگنڈی رنگ کے کراپ ٹاپ اور لانگ براون کلر کے لیدر اسکرٹ میں نظر آئیں۔ فلم پرموشن کے دوران پہنی اس ڈریس کو لے کر ایک طرف جہاں لوگ پسند کر رہے ہیں تو وہیں کئی لوگوں کو یہ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ کئی لوگ تو شلپا شیٹی کا موازنہ کم کردشرین سے بھی کر رہے ہیں۔ صارفین کمنٹ کرتے ہوئے شلپا شیٹی کو بالی ووڈ کی کم کردشرین بتا رہے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






ایک صارف نے شلپا شیٹی کے لُک پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا- ’بالی ووڈ کی کم کردشرین‘۔ ایک دیگر نے لکھا- ’بلاوز پہننا بھول گئیں‘۔ ایک صارف نے کپڑوں پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا- ’اتنا پیسہ ہونے کے بعد بھی یہ لوگ بغیر کپڑوں کے گھومتے ہیں’۔ وہیں کچھ صارف میزان جعفری سے مذاق کرنے کو لے کر بھی شلپا شیٹی کو ٹرول کر رہے ہیں۔

(تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام viralbhayani)
(تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام viralbhayani)


دراصل، پرموشن تقریب کے دوران شلپا شیٹی، میزان جعفری سے مذاق کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، جو کہ کچھ صارف کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو مغرور تک کہہ دیا۔ وہیں ماسک نہ پہننے پر بھی شلپا شیٹی ٹرول ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ’ہنگامہ 2‘ میں شلپا شیٹی - اکشے کمار کی فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی’ کے گانے ’چرا کے دل میرا گوریا چلی‘ کا ریمیک بھی لیا گیا ہے، جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2021 06:41 PM IST