உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shilpa Shettyشوٹنگ کے سیٹ پر ہوئی زخمی، اسپتال سے سامنے آئی ایسی تصویریں

    شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اداکارہ شلپا شیٹی۔

    شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اداکارہ شلپا شیٹی۔

    Shilpa Shetty Got Injured: شلپا ان دنوں ہدایت کار روہت شیٹی کی آنے والی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی سیریز کا ایکشن سیکونس کرتے ہوئے شلپا زخمی ہوگئیں۔

    • Share this:
      Shilpa Shetty Got Injured: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ فلموں میں واپسی کرنے میں مصروف شلپا نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹانگ کے فریکچر کی اطلاع دی۔ سینتالیس سالہ اداکارہ اس وقت ہدایت کار روہت شیٹی کی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

      شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ شلپا کی بائیں ٹانگ پر پلاسٹر ہے۔ حالانکہ وہ ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، "وہ کہتے ہیں ناں کہ،رول، کیمرہ ایکشن۔ ’بریک اے لیگ‘میں نے اس کہاوت کو لفظی طور پر لے لیا، 6 ہفتوں تک اب کچھ نہیں کر سکوں گی، لیکن جلد ہی بہتر طریقے سے واپس آؤں گی۔ پھر دعاؤں میں یاد رکھنا، دعا ہمیشہ کام آتی ہے..."



      فینس نے کی جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں
      کمنٹ باکس میں شلپا شیٹی کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کچھ مشہور شخصیات نے بھی شلپا کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ زیادہ تر مداح انہیں ایسے وقت میں مضبوط رہنے کا مشورہ دیتے نظر آئے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      سنی دیول نے غدر میں’ہینڈپمپ‘کا سین جہاں کیا تھا شوٹ، Ameesha Patelنے بتائی وہ جگہ!

      یہ بھی پڑھیں:
      راکیش باپٹ کے فینس پر بھڑکی سابقہ اہلیہ Ridhi Dogra،کہا- بھگوان آپ کا بھلا کرے

      انڈین پولیس فورس میں نظر آئے گا دھماکہ دار ایکشن
      بتادیں کہ شلپا ان دنوں ہدایت کار روہت شیٹی کی آنے والی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی سیریز کا ایکشن سیکونس کرتے ہوئے شلپا زخمی ہوگئیں۔ انہیں شدید چوٹ آئی ہے لیکن اداکارہ نے اسے بہت مثبت لیا ہے۔ وہ ڈیڑھ ماہ بعد شوٹنگ پر واپس آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: