உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج کندرا کی گرفتاری پر شلپا شیٹی نے جاری کیا پہلا بیان، کہا- کچھ دن بہت پریشانی والے

    راج کندرا (Raj Kundra) پورن فلمیں بنانے سے متعلق معاملے میں پھنسنے کے بعد اہلیہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) نے اس پورے معاملے پر پہلی بار اپنا بیان دیا ہے۔ شلپا شیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں۔

    راج کندرا (Raj Kundra) پورن فلمیں بنانے سے متعلق معاملے میں پھنسنے کے بعد اہلیہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) نے اس پورے معاملے پر پہلی بار اپنا بیان دیا ہے۔ شلپا شیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں۔

    راج کندرا (Raj Kundra) پورن فلمیں بنانے سے متعلق معاملے میں پھنسنے کے بعد اہلیہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) نے اس پورے معاملے پر پہلی بار اپنا بیان دیا ہے۔ شلپا شیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں۔

    • Share this:
      ممبئی: شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) نے شوہر راج کندرا (Raj Kundra) کے پورن فلموں سے منسلک معاملوں میں پھنسنے کے بعد پہلی بار اپنی طرف سے کچھ کہا ہے۔ شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھا ہے۔ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ ہاں گزشتہ کچھ دن ان کے لئے کافی مشکلات بھرے رہے ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک اس معاملے پر اپنی خاموشی نہیں توڑی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راج کندرا اب بھی حراست میں ہیں۔

      شلپا شیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہاں، گزشتہ کچھ دن ہر طرح سے میرے لئے کافی مشکل بھرے رہے ہیں۔ مجھ پر میڈیا اور میرے خیرخواہوں (نہیں) کی طرف سے کئی الزام، افواہیں اور الزامات لگی ہیں۔ کئی لوگوں نے مجھے ٹرول کیا ہے اور کئی لوگوں نے نہ صرف مجھ پر بلکہ میری فیملی تک پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ میرا بیان ہے- میں نے اس پر ابھی تک کچھ نہیں بولا ہے‘۔

      shilpa shetty, raj kundra

      شلپا شیٹی کا راج کندرا پر دیا گیا بیان۔شلپا شیٹی مزید لکھتی ہیں- ’میں آگے بھی اس کیس پر کچھ بھی کہنے سے دور رہنا ہی پسند کروں گی۔ میں اس معاملے پر کچھ نہیں کہنے والی، اس لئے برائے مہربانی میری طرف سے جھوٹی بیان بازی کرنا بند کریں۔ ایک سلیبرٹی کے طور پر ’کبھی شکایت نہ کریں، کبھی سمجھائیں‘ کہ اپنی فلاسفی کو دہراتے ہوئے میں بس اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے ملک کی عدلیہ اور ممبئی پولیس کی طرف سے کی جارہی جانچ پر مکمل بھروسہ ہے‘۔

      ایک فیملی کے طور پر ہم اپنی سبھی موجود قانونی پہلووں کا سہارا لے رہے ہیں۔ لیکن، تب تک میں آپ سے مہربانی سے درخواست کرتی ہوں- خاص طور پر ایک ماں کے طور پر میرے بچوں کی خاطر ہماری رازداری کا احترام کریں اور آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس کے حقائق کی تصدیق کئے بغیر آدھی ادھوری جانکاری پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کریں‘۔



      میں ایک قابل فخر قانون پر عمل کرنے والی ہندوستانی شہری ہوں اور گزشتہ 29 سالوں سے ایک محنتی پیشہ ور ہوں۔ لوگوں نے مجھے پر اعتماد کیا ہے اور میں نے کبھی کسی کو مایوس نہیں کیا۔ اس لئے سب سے اہم بات، میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ اس وقت میں اور میری فیملی اور پرائیوسی کے ’میرے حقوق‘ کا احترام کریں۔ ہم میڈیا ٹرائل ڈیزرو نہیں کرتے۔ برائے مہربانی قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔

      ستیہ میو جیتے! مثبت اور تشکر کے ساتھ۔ شلپا شیٹی کندرا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: