உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پہلی بار سیٹ پر نظر آئیں شلپا شیٹی، چہرے پر اداسی ظاہر

    شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) بالی ووڈ کی ان شخصیات میں سے ہیں، جو اکثر کیمرے کے سامنے صرف مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں، لیکن اس حادثہ کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے آئیں شلپا شیٹی مایوس نظر آرہی تھیں، چہرے پر نہ ہنسی نہ ہی مسکان۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) سال 2021 کو شاید ہی اپنی زندگی کی یادوں سے بھول پائیں گی۔ شوہر راج کندرا (Raj Kundra) تقریباً ایک ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ پورنو گرافی معاملے میں راج کندرا کا نام سامنے آنے کے بعد سے شلپا شیٹی نے پاپولر ٹی وی شو ’سپر ڈانسر-4 (Super Dancer 4)‘ سے بھی دوری بنا لی تھی۔ گزشتہ کئی ایپیسوڈس میں شلپا نظر نہیں آئیں، لیکن شوہر پر لگے الزامات کے درمیان شلپا شیٹی نے شو میں واپسی کرلی ہے۔ آج شلپا شیٹی شوٹنگ کے لئے پہنچیں، لیکن ہمیشہ کھلکھلانے والیں شلپا شیٹی پر اس دوران مایوسی دیکھی گئی۔

      راج کندرا (Raj Kundra) کی گرفتاری کے بعد جب شو سے شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) ندارد تھیں تو لوگوں نے قیاس آرائی کرنا شروع کردیا تھا کہ اس حادثہ کے بعد شو کے میکرس نے ان کی چھٹی کر دی ہے۔ وہ دوبارہ اس میں نظر نہیں آئیں گی، لیکن آج ان قیاس آرائیوں پر بریک لگاتے ہوئے وہ سیٹ پر پہنچیں، لیکن ہمیشہ میڈیا کو اچھے سے ٹریٹ کرنے والی شلپا شیٹی کے چہرے پر اس دوران اداسی واضح طور پر دیکھی گئی۔ مشہور پیپرا جی ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

      شلپا شیٹی بالی ووڈ کی ان شخصیات میں سے ہیں، جو اکثر کیمرے کے سامنے صرف مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں، لیکن اس حادثہ کے بعد پہلی بار کیمرے کے سامنے آئیں شلپا شیٹی مایوس نظر آرہی تھیں، چہرے پر نہ ہنسی نہ ہی مسکان۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

      سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے بھی ان کی اداسی کو نوٹس کیا۔ کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے کہا کہ ان کے چہرے پر اداسی نظر آرہی ہے تو کسی نے کام پر واپس لوٹنے پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

      شلپا شیٹی کی بہن شمتا شیٹی کے قدموں پر چل دی ہیں۔ حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی کے پریمیئر کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ 10 سال بعد میں شو میں آئی ہوں، شکر گزار ہوں، تب سے اب تک میں کافی بدل گئی ہوں۔ وقت بھی کافی بدل گیا ہے۔ آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا، ‘وقت اچھا ہو یا برا ہو، جب ہم سانس لینا نہیں چھوڑتے تو ہم کام کیوں چھوڑیں‘۔

      آپ کو بتا دیں کہ شو میں شلپا شیٹی، راج کندرا کے ساتھ گیتا کپور اور انوراگ باسو شو کی ریگولر جج ہیں۔ شلپا شیٹی کی غیر موجودگی میں شو میں نئے نئے مہمان دیکھنے کو مل رہے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: