உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shilpa Shetty:شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر دکھایا شاہی انداز، لُک کے ساتھ ساتھ کیپشن پر بھی آیا فینس کا دل

    اداکارہ شلپا شیٹی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    اداکارہ شلپا شیٹی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    Shilpa Shetty: شائقین شلپا شیٹی کی اس تصویر کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ان کے کیپشن پر بھی فدا ہورہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، 'میڈم میں آپ کا بڑا فین ہوں، دل سے'،

    • Share this:
      Shilpa Shetty:سوشل میڈیا پر اداکارہ شلپا شیٹی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی شاندار تصاویر اور ویڈیوز فینس کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں ایک بار پھر شلپا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں نہ صرف وہ بہت اچھی لگ رہی ہیں، ساتھ ہی کیپشن بھی کمال کا ہے۔ ہر کوئی اداکارہ کے روپ کے ساتھ ساتھ اس کیپشن کی بھی تعریف بھی کر رہا ہے۔

      ساڑی میں نظر آیا شاہانہ انداز
      بتادیں کہ شلپا شیٹی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ سرخ رنگ کی آرگنزا ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔ ان کا انداز شاہانہ لگ رہا ہے۔ دراصل شلپا شیٹی نے اپنی دو تصویروں کو ملا کر ایک ویڈیو بنائی ہے۔ ان کا انداز ہر تصویر میں منفرد ہے۔ ویڈیو میں شلپا شیٹی سیڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔

      خود کو کہا باس لیڈی
      شلپا شیٹی کا ساڑھی لُک شاندار لگ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ان کا میک اپ بھی شاندار ہے۔ انہوں نے شاہی بالیوں کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے شلپا کسی محل کی سیڑھیوں پر بیٹھی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بہت ہی پیارا کیپشن لکھا ہے۔ شلپا شیٹی نے لکھا، 'اس نے کراون کی پرواہ نہیں کی۔ اس نے ہمیشہ تلوار کو ترجیح دی۔‘ اس کے ساتھ شلپا نے ہارٹ ایموجی اور ایک اسمائلی پوسٹ کی ہے۔ شلپا شیٹی نے ہیش ٹیگ کے ساتھ خود کو باس لیڈی بھی کہا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Aamir Son Bollywood Debut:عامرخان نے بیٹے جنیدکے بالی ووڈڈیبیوکو لے کرکیایہ بڑاہی انکشاف

      یہ بھی پڑھیں:
      Esha Guptaنے ورک آؤٹ ویڈیو میں لگایا بھگوان شیو کا گانا،مشتعل لوگوں نے کہا’شرم کرو ۔۔۔‘

      فینس نے کی دل کھول کر تعریف
      شائقین شلپا شیٹی کی اس تصویر کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ان کے کیپشن پر بھی فدا ہورہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، 'میڈم میں آپ کا بڑا فین ہوں، دل سے'، ایک اور صارف نے لکھا، 'آپ کا شاہی انداز لاجواب ہے۔' بتا دیں کہ شلپا کی یہ تصویریں ایک تقریب کے دوران کی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: