உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شلپا شیٹی اپنے مستقبل کے لئے لے سکتی ہیں کوئی بڑا فیصلہ، پوسٹ شیئر کرکے کیا اشارہ

    شلپا شیٹی اپنے مستقبل کے لئے لے سکتی ہیں کوئی بڑا فیصلہ، پوسٹ شیئر کرکے کیا اشارہ

    شلپا شیٹی اپنے مستقبل کے لئے لے سکتی ہیں کوئی بڑا فیصلہ، پوسٹ شیئر کرکے کیا اشارہ

    بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) نے شیئر کیا ’ہم اپنے گزشتہ کل کو بدل نہیں سکتے، چاہے جتنا بھی غوروخوض کرلیں۔ تاہم ہم صحیح فیصلے لیتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: ڈانسنگ ریئلٹی شو ’سپر ڈانسر چیپٹر 4‘ (Super Dancer 4)کی جج شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) نے سوشل میڈیا پر ایک پازیٹیو پوسٹ کیا ہے۔ شلپا شیٹی نے اپنے انسٹا گرام پر امریکن رائٹر کارل بارڈ (Carl Bard) کی ایک کتاب کا ایک صفحہ شیئر کرکے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتانے کی کوشش کی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے شلپا شیٹی مسلسل اپنے شوہر راج کندرا (Raj Kundra) کے پورنو گرافی کیس کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

      شلپا شیٹی کے بزنس مین شوہر راج کندرا جولائی میں پورنو گرافی معاملے کی وجہ سے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ راج کندرا معاملے کی تمام مشکلات کے درمیان شلپا شیٹی نے ایک ترغیبی کتاب کا صفحہ شیئر کرکے اپنے ویکنڈ کی شروعات کی ہے۔ شلپا شیٹی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جو شیئر کیا ہے، اس میں لکھا ہے ’حالانکہ کوئی بھی واپس نہیں جاسکتا، لیکن ایک نئی شروعات کرسکتا ہے۔ کوئی بھی ابھی سے شروع کرکے برانڈ نیو اینڈنگ کرسکتا ہے‘۔

      نوٹ میں مزید سمجھایا گیا ہے کہ انسان اپنا کافی وقت اپنے خراب فیصلوں اور غلطیوں کے بارے میں سوچنے میں بتا دیتا ہے۔ ’ہم اپنا کافی وقت یہ سوچنے میں برباد کردیتے ہیں کہ ہم نے غلط فیصلے کئے۔ کاش ہم اسمارٹ ہوتے، صابر ہوتے یا بہت اچھے ہوتے۔ ہم اپنے گزرے ہوئے لمحوں کو بدل نہیں سکتے، چاہے جتنا بھی غوروخوض کرلیں، لیکن ہم صحیح فیصلے لیتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پرانی غلطیوں کو نہ دوہراتے ہوئے اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ اچھے رہیں۔ ہمارے پاس خود کو بدلنے یا ری ایونٹ کرنے کے کئی مواقع ہیں۔ اس نوٹ کے آخر میں لکھا ہے ’جو میں نے ماضی میں کیا اس سے مجھے نہ سمجھا جائے۔ میں جو چاہتی ہوں، ویسا مستقبل بنا سکتی ہوں‘۔

      (تصویر کریڈٹ:theshilpashetty/Instagram)


      شلپا شیٹی حال ہی میں ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں پیشانی ٹیکنے پہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ راج کندر کیس میں ممبئی پولیس نے چارج شیٹ میں 43 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ان 43 گواہوں میں شلپا شیٹی بھی شامل ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق، شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ اپنے کام میں بہت مصروف تھی، نہیں جانتی تھی کہ راج کندرا کیا کر رہے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: