وکاس گپتا کو سانپ کاٹنے پر ’دشمن نمبر-1‘ شلپا شنڈے نے اڑایا مذاق، دیکھیں ویڈیو
وکاس گپتا کی فائل تصویر
مشہور ریالٹی شو ’بگ باس11 ‘ میں جیت حاصل کرنے والی شلپا شنڈے اور شو کے فائنلسٹ وکاس گپتا کو شو کے دوران کھٹی میٹھی لڑائی نے شو کی ٹی آر پی بڑھائے رکھی۔
مشہور ریالٹی شو ’بگ باس11 ‘ میں جیت حاصل کرنے والی شلپا شنڈے اور شو کے فائنلیسٹ وکاس گپتا کو شو کے دوران کھٹی میٹھی لڑائی نے شو کی ٹی آر پی بڑھائے رکھی۔ شو ختم ہونے کے بعد بھی یہ دونوں مسلسل خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ کچھ روز قبل شلپا شنڈے نے وکاس کو سانپ کے کاٹے جانے کے حادثہ پر زبردست مذاق اڑایا۔ در اصل کچھ دن پہلے ارجنٹینا میں وکاس گپتا کو’خطروں کے کھلاڑی‘ میں ایک اسٹنٹ کے درمیان سانپ نے کاٹ لیا تھاجس کے بعد وکاس کو انجیکشن دئے گئے اور خبر کے مطابق انہیں ٹھیک ہونے میں زیادہ دن بھی لگ سکتے ہیں۔
وہیں دوسری جانب شلپا شنڈے، پونیش اور بندگی کے پہلے گانے’ لو می‘ کے لانچ میں پہنچی تھی۔ لانچ کے درمیان ہی شلپا شنڈے سے جب وکاس گپتا کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے حیران کرنے والا جواب دیا۔
جیسے ہی شلپا کے سامنے وکاس کو سانپ کاٹنے والی بات آئی تو وہ، پونیش اور بندگی ہنسنے لگے۔ شلپا نے کہا’’ کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا۔‘‘ اس بات پر پونیش تو شلپا سے بھی ایک قدم آگے بڑھ گئے اور بولے، ’’ سانپ ٹھیک تو ہے نہ؟ کہیں مر نہ جائے اناکونڈا‘‘۔
A post shared by Bigg Boss 12 💙 (@biggboss_khabri) on Aug 7, 2018 at 11:28am PDT
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔