உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’جھلک دکھلاجا‘کے اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی شلپا شندے،فیملی کو لے کر کئے کئی بڑے انکشاف

    TV Actress شلپا شندے۔

    TV Actress شلپا شندے۔

    Shilpa Shinde Breaks Down: شلپا شندے نے کامیڈی شو 'بھابی جی گھر پر ہیں' میں 'انگوری بھابھی' کے کردار کے لیے کافی تعریفیں حاصل کیں۔ اس کردار میں شائقین نے انہیں بہت پیار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Aurangabad | Osmanabad | Hyderabad
    • Share this:
      Shilpa Shinde Breaks Down: ٹی وی کے سب سے مشہور ڈانس ریالٹی شو جھلک دکھلاجا سیزن 10 میں ٹی وی اداکارہ شلپا شندے بھی کنٹیسٹنٹ بن کر شامل ہوئی ہیں۔ ٹی وی کی مشہور اداکارہ شلپا شندے نے طویل عرصے بعد چھوٹے پردے پر واپسی کی ہے۔ شلپا کو بھابھی جی گھر پر کامیڈی شو میں انگوری بھابھی کے کردار کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بگ باس 11 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔ جھلک دکھلاجا میں شلپا نے اپنے ڈانس اسکل سے سب کو چونکادیا ہے۔ حال ہی میں شو کا نیا پرومو جاری ہوا ہے جس میں فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شلپا شندے کافی جذباتی ہوگئیں۔ وہ اسٹیج پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ اس دوران شلپا نے جج کے سامنے فیملی کو لے کر کئی بڑے انکشاف کیے۔

      شلپا کی بات پر جذباتی ہوئیں مادھوری
      تازہ ترین ایپی سوڈ کا پرومو کلرز کے انسٹاگرام پیج پر جاری کیا گیا ہے۔ اس میں شلپا فیملی اسپیشل ٹاسک میں ڈانس کریں گی۔ اس دوران شلپا 'من بھریاں' گانے پر ڈانس کر رہی ہیں، جس میں انہوں نے فیملی کے لیے سنجیدہ پرفارمنس دیا ہے۔ پرفارمنس کے بعد شلپا ججز سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتی ہیں کہ لوگ فیملی بولتے ہیں، انہیں صرف ایک نام دیا گیا ہے، اگر کچھ اچھا ہوتا ہے تو وہ آتے ہیں اور اگر کچھ برا ہوتا ہے تو پیچھے پیچھے برائی کرتے ہیں۔ شو کی جج مادھوری ڈکشٹ بھی شلپا کی بات پر جذباتی نظر آئیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ شلپا شندے نے اپنی زندگی میں کافی جدوجہد کی ہے۔ انہیں بہت جگہ فیملی کا سپورت نہیں ملا۔ زندگی میں کئی مرتبہ شلپا فلمی دنیا میں اکیلے پڑ گئی تھیں۔ لیکن وہ اتنی ہی مضبوطی سے واپس لوٹی ہیں۔ انہوں نے بگ باس میں حنا خان کو ہراکر ٹرافی جیتی تھی اور آج وہ جھلک دکھلاجا کے اسٹیج پر پرفارم کررہی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      یہ بھی پڑھیں:
      ٹرین میں ملی گھر سے بھاگی 16 سالہ یوٹیوبر بنداس کاویا،مانباپ سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روئی

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedنے ٹرولرس کو پڑھایا اخلاقیات کا سبق،کہا-سماج لڑکوں کو سکھائے، تو لڑکیاں۔۔۔

      کامیڈی شو’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ سے خوب تعریفیں بٹوری تھی
      شلپا شندے نے کامیڈی شو 'بھابی جی گھر پر ہیں' میں 'انگوری بھابھی' کے کردار کے لیے کافی تعریفیں حاصل کیں۔ اس کردار میں شائقین نے انہیں بہت پیار دیا۔ شائقین ان کی مزاحیہ ٹائمنگ اور معصومیت سے متاثر ہوئے، حالانکہ میکرز کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے شلپا نے اچانک اس سوپر ہٹ شو کو الوداع کہہ دیا۔ اس کے بعد اداکارہ بگ باس سیزن 11 میں نظر آئیں۔ اس شو کو جیتنے کے بعد شلپا کافی عرصے سے فلموں اور شوز سے غائب تھیں۔ شلپا کے مداح انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: