ممبئی۔ ٹی وی شو بھابھی جی گھر پر ہیں کہ پرانی 'انگوری بھابھی' یعنی شلپا شندے ایک بار پھر بھابھی جی بن کر لوگوں کو لبھانے آ رہی ہیں۔ شلپا 'كنٹروورشیل بھابھی جی' نام کا ایک شو کرنے جا رہی ہیں، جس میں وہ ایک بار پھر بھابھی بنی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل ہی بھابھی جی گھر پر ہیں کی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ہوئی ان بن کے بعد شلپا نے شو درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا اور ان کی جگہ سیریل میں شبھانگی اترے کو لیا گیا تھا۔ اب شلپا ایک بار پھر اسکرین پر بھابھی بن کر آ رہی ہیں۔ تاہم یہ نیا شو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانچ ہو گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔