شلپا شندے نے جب Saumya Tandon کو لے کر توڑی تھی خاموشی، پرانی گوری میم کے بارے میں کہہ دی تھی یہ بات
Bhabi Ji Ghar Par Hain Star Cast: اس ٹی وی سیریل میں گوری میم کا کردار ادا کرنے والی سومیا ٹنڈن نے بھی پانچ سالوں بعد یہ ٹی وی سیریل چھوڑ دیا تھا۔ جب سومیا سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک جیسا رول نبھاکر بور ہو گئی تھیں اس لیے انہوں نے یہ سیریل چھوڑ دیا تھا۔
Bhabi Ji Ghar Par Hain Star Cast: اس ٹی وی سیریل میں گوری میم کا کردار ادا کرنے والی سومیا ٹنڈن نے بھی پانچ سالوں بعد یہ ٹی وی سیریل چھوڑ دیا تھا۔ جب سومیا سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک جیسا رول نبھاکر بور ہو گئی تھیں اس لیے انہوں نے یہ سیریل چھوڑ دیا تھا۔
Bhabi Ji Ghar Par Hain Star Cast: کامیڈی ٹی وی سیریل 'بھابی جی گھر پر ہیں' سال 2015 سے ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہے۔ اتنے سالوں میں اس ٹی وی سیریل نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ اس ٹی وی سیریل میں جہاں ایک سے بڑھ کر ایک مزیدار کہانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، وہیں اس سیریل میں نظر آنے والے کردار بھی ناظرین کے بہت پسندیدہ کردار ہیں۔ بہرحال، آج ہم آپ کو اس ٹی وی سیریل میں 'انگوری بھابھی' کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ شلپا شندے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
اصل میں شلپا اس ٹی وی سیریل کی پہلی انگوری بھابھی تھیں اور اپنی زبردست اداکاری اور کامک ٹائمنگ سے انہوں نے ناظرین کے دلوں میں بھی جگہ بنالی تھی تاہم، فیس بڑھانے پر میکرز کے ساتھ تنازع کے بعد شلپا شندے نے یہ ٹی وی سیریل چھوڑ دیا تھا۔ خبروں کے مطابق شلپا کا سیریل کے میکرس کے ساتھ کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
اس ٹی وی سیریل میں گوری میم کا کردار ادا کرنے والی سومیا ٹنڈن نے بھی پانچ سالوں بعد یہ ٹی وی سیریل چھوڑ دیا تھا۔ جب سومیا سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک جیسا رول نبھاکر بور ہو گئی تھیں اس لیے انہوں نے یہ سیریل چھوڑ دیا تھا۔
سومیا ٹنڈن کے 'بھابی جی گھر پر ہیں' چھوڑنے کے بعد جب پرانی انگوری بھابھی یعنی شلپا شندے سے ان کا ردعمل پوچھا گیا تو انھوں نے کہا، 'میری سومیا سے کوئی نزدیکی بانڈنگ نہیں رہی، یہی نہیں آصف کو چھوڑ کر اس سیریل کے کسی بھی اداکار سے میری کوئی بانڈنگ نہیں رہی۔ شو چھوڑنے کے بعد میری آصف سے بھی بات نہیں ہوئی ہے۔ حال ہی میں اس ٹی وی سیریل میں تیسری بار انیتا بھابی کو بدلا گیا ہے۔ اب انیتا بھابھی کے کردار میں ودیشا سریواستو نظر آ رہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔