உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sidharth Shuklaکے ساتھ بریک اپ کے بعد جب شلپا شندے نے توڑی تھی خاموشی،اداکار پر لگائے تھے مارپیٹ کے الزام

    TV Actress شلپا شندے۔

    TV Actress شلپا شندے۔

    Shilpa Shinde And Sidharth Shukla Love Story: شلپا شندے نے یہ بھی کہا تھا کہ سدھارتھ شکلا اکثر ان پر ہاتھ اٹھاتے تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان دونوں کا بریک اپ اس لیے ہوا کیونکہ سدھارتھ ان پر ہاتھ اٹھاتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Shilpa Shinde And Sidharth Shukla Love Story:ٹی وی کی مشہور اداکارہ شلپا شندے اپنے ٹی وی شوز سے زیادہ اپنے تنازعات کو لے کر موضوع بحث بنی رہی ہیں۔ ایسے میں آج ہم شلپا شندے اور سدھارتھ شکلا کی لو اسٹوری اور بریک اپ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ سدھارتھ شکلا جب بگ باس 13 کے فاتح بنے تھے، شو کے فائنل سے پہلے شلپا شندے نے ایکٹر کے ساتھ اپنے رشتوں سے پردہ اٹھایا تھا۔ شلپا شندے نے اس دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں کس طریقے سے ایک گندے ریلیشن شپ میں رہنا پڑا تھا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ شلپا نے اس دوران سدھارتھ شکلا کے بارے میں بہت ہی الٹی سیدھی باتیں بھی کہی تھی۔

      اداکارہ نے اس دوران بتایا تھا کہ انہوں نے سدھارتھ شکلا کو 2011 میں ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ تاہم، سدھارتھ شکلا اور شلپا شندے کو کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے شلپا شندے نے کہا تھا کہ سدھارتھ شکلا اپنے تعلقات کو لے کر بہت سنجیدہ تھے۔ یہی نہیں بلکہ چھوٹی سے چھوٹی بات پر غصہ آجاتا تھا۔ شلپا شندے نے کہا تھا کہ ایک بار سدھارتھ چلتی کار میں ہی ان سے ناراض ہو گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جب Depression میں دیپیکا پڈوکون کو آتے تھے خودکشی کے خیال، ماں نے کی تھی مدد

      یہ بھی پڑھیں:

      Shah Rukh khanسے پہلے سلمان لینے والے تھے بنگلہ منت،والد کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا بھائی کا دل


      سدھارتھ نے شلپا کے الزامات پر یوں دیا تھا ردعمل
      غصے میں آکر سدھارتھ نے انہیں (شلپا شندے کو ) کار سے دھکا دے دیا تھا۔ شلپا نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والے کو بگ باس کا فاتح کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ شلپا شندے نے یہ بھی کہا تھا کہ سدھارتھ شکلا اکثر ان پر ہاتھ اٹھاتے تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان دونوں کا بریک اپ اس لیے ہوا کیونکہ سدھارتھ ان پر ہاتھ اٹھاتے تھے۔ شلپا کے ان تمام الزامات پر سدھارتھ شکلا نے بھی اپنا ردعمل دیا۔ سدھارتھ نے کہا کہ ان کا شلپا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شلپا کے الزامات سن کر سدھارتھ غصے میں آگئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: