نوے کی دہائی کی ہروئین شلپا شروڈکر ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ کشن کنہیا، پرتیکشا، آنکھیں، خدا گواہ اور گوپی کشن جیسی فلموں میں یادگار رول ادا کرنے والی یہ اداکارہ ان دنوں اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب انہیں انڈسٹری میں فیٹ(موٹی) کہہ کر بلایا جاتا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ دل سے فلم کا سوپر ہٹ گانا چھیاں چھیاں وہ ہی کرنے والی تھیں لیکن موٹی ہونے کی وجہ سے اس میں ملائیکہ اروڑہ کو کاسٹ کیا گیا۔
ایک انٹرویو میں جب شلپا سے پوچھا گیا کہ انہوں نے چھیاں چھیاں جیسا گانا کیسے چھوڑ دیا تو اداکارہ نے کہا، ’کون چاہے گا کہ ایسا موقع ہاتھ سے چھوٹے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس گانے کا افر لے کر میرے پاس فرح خان آئی تھیں۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ میں اس کے لیے زیادہ موٹھی تھی اس لیے ملائیکہ کو یہ گانا ملا۔ شلپا نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ کام کررہی تھی اس دور میں وزن ان کے کام میں رکاوٹ نہیں بنا لیکن اگر اب ڈیبیو کرنا ہوتو شائد مجھے کام نہ ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب مقابلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کوئی کسی کو سیکنڈ چانس نہیں دینا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں بہت سارے لوگوں کا سپورٹ رہا ہے اور کسی ایک کا نام لینا غلط ہوگا۔ شلپا نے کہا، میرے سبھی کو ایکٹرس، پروڈیوسر اور ٹیکنیشین سمیت پوری انڈسٹری کے سپورٹ سے ہی میں جو بن پائی سو بن پائی۔‘
انہوں نے یاد کرتے ہوئے ایک واقعہ بھی بتایا۔ شلپا شروڈکر نے کہا،’انیل کپور ایک تلگو فلم کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد گئے تھے اور وہ اپنے ساتھ میری فوٹو البم بھی لے گئے تا کہ پروڈیوسر کو دکھاسکیں۔ بعد میں مجھے وہ فلم بھی مل گئی۔‘
متھن چکرورتی کا نام لیتے ہی شلپا جذباتی ہوگئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں صرف متھن دا کی وجہ سے ہیں۔ جب سوتن کی بیٹی اور جنگل میرے ہاتھ سے نکل گئی تو لوگ مجھے جینکس کہنے لگے۔ یہ متھن دا ہی تھے جنہوں نے مجھے ’بھرشٹاچار‘ میں رول دیا اور میرا کیریئر دوبارہ پٹری پر آگیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔