உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے پرShiny Doshiکا انکشاف،کہا-یہ میرے لئے شرمناک تھا۔۔۔

    اداکارہ شائنی دوشی نے بیان کیا اپنا درد۔

    اداکارہ شائنی دوشی نے بیان کیا اپنا درد۔

    Shiny Doshi On Saraswatichandra: شائنی دوشی 'سرسوتی چندر' میں کسم کے کردار میں نظر آئیں۔ ان کے ساتھ گوتم روڈے اور جینیفر ونگٹ بھی اہم کرداروں میں تھے۔

    • Share this:
      Shiny Doshi On Saraswatichandra: ٹی وی کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک شائنی دوشی (Shiny Doshi) ان دنوں پانڈیا اسٹور (Pandya Store)میں اپنے کردار سے سرخیوں میں ہیں۔ شائنی نے بہت کم وقت میں چھوٹی اسکرین پر ایک الگ مقام حاصل کیا ہے۔ شائنی نے ہندی سنیما کے تجربہ کار پروڈیوسر-ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی (Sanjay Leela Bhansali)کے شو 'سرسوتی چندر' سے ٹی وی کی شروعات کی۔ اگرچہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے لیے ستارے مرتے ہیں، لیکن جب شائنی کو یہ موقع ملا تو یہ ان کے لیے کافی مشکل تھا۔

      شائنی دوشی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، لیکن یہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ ٹی وی اداکارہ نے حال ہی میں ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر شو کو درمیان میں ہی چھوڑنا چاہتی تھیں کیونکہ ایکٹنگ نہ آنے کی وجہ سے انہیں بہت کچھ سننا پڑتا تھا۔

      ہردن شرمندہ ہوتی تھیں شائنی دوشی
      شائنی نے ایک انٹرویو میں کہا، "میں نے 2012 میں 'سرسوتی چندر' میں کام کیا تھا۔ مجھے کچھ معلوم نہیں تھا۔ میرا ڈائریکٹر مجھ پر چیختا تھا۔ یہ میرے لیے بہت شرمناک ہوا کرتا تھا۔ انہیں تھوڑا سا عجیب سا لگا۔ میں سمجھتی تھی کہ میں غلط جگہ پر تو نہیں آگئی ہوں۔ میں ڈانٹ سن لیتی تھی اور واش روم میں جاکر رویا کرتی تھی۔ میں خود میں ہمت جمع کرتی اور پھر سیٹ پر واپس چلی جاتی تھی۔"

      یہ بھی پڑھیں:

      لاک اپ فیمAnjali Aroraکے لیکMMSکی کیا ہے سچائی؟جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

      یہ بھی پڑھیں:
      جب Salman Khanکو پینٹ کے نیچے پہننی پڑی تھی ’لیڈیزلیگنگز‘-جانیے مزیدار قصہ

      شائنی دوشی نے پروڈکشن ٹیم کو کردیا تھا منع
      شائنی دوشی 'سرسوتی چندر' میں کسم کے کردار میں نظر آئیں۔ ان کے ساتھ گوتم روڈے اور جینیفر ونگٹ بھی اہم کرداروں میں تھے۔ روزمرہ کی ڈانٹ سننے کے بعد شائنی اتنا نیگیٹیو محسوس کرنے لگی کہ انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کو فون کر کے کہا کہ وہ اس کردار کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے لگا نہیں ہوپارہا ہے مجھ سے، پھر کسی نے مجھ پر یقین دکھایا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: