’یہ ہیں چاہتیں‘ میں نظر آئیں گی شیرین مرزا، جانیے کس رول میں بکھیریں گی جلوہ؟
’یہ ہیں چاہتیں‘ میں نظر آئیں گی شیرین مرزا، جانیے کس رول میں بکھیریں گی جلوہ؟
شیریں مرزا نے شو میں شامل ہونے کے بعد کہا، 'اسٹار پلس کے لیے کام کرنا ایک بہترین اور مزے کا تجربہ رہا ہے۔ اسٹار پلس کے ساتھ، یہ گھر واپسی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
شیرین مرزا ٹی وی انڈسٹری کی بہت ہی مشہور اداکارہ ہیں۔ شیرین مرزا آئے دن سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ اس درمیان ایک مرتبہ پھر سے شیرین مرزا اپنے شو ’یہ ہیں چاہتیں‘ کو لے کر لائم لائٹ میں آگئی ہیں۔ اداکارہ کے فینس انہیں بہت جلد اسٹارپلس کے اس شو میں کام کرتے ہوئے دیکھنے والے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں شیرین مرزا شو میں کس رول میں دکھائی دیں گی۔
اس رول میں آئیں گی نظر اسٹار پلس ہمیشہ اپنے ناظرین کے لیے تفریحی اور دلچسپ مواد لاتا ہے۔ ایسا ہی ایک شو 'یہ ہے چاہتیں' ہے۔ اس شو نے اپنی بہترین اور دل لگی کہانی کے ذریعے ناظرین کو ٹی وی اسکرین پر جمائے رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں نئے تجربات بھی ہوئے ہیں۔ اب اسٹار پلس کے اس شو میں شیریں مرزا بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس شو میں شیریں مرزا 'نیتیا باجوہ' کے کردار میں نظر آئیں گی۔
آپ کو بتادیں کہ شیرین مرزا اس شو میں پہلے بھی کام کرچکی ہیںَ اس وقت اداکارہ نے ’ارجن باجوہ‘ کی ماں کا کردار نبھایا تھا۔ یہ ہیں چاہتیں کا نیتیا باجوہ کا رول، یہ ہیں محبتیں کی سمی بھلا سے کافی الگ ہے۔ ناظرین نے سمی بھلا کا رول کافی پسند کیا تھا۔
شیریں مرزا نے شو میں شامل ہونے کے بعد کہا، 'اسٹار پلس کے لیے کام کرنا ایک بہترین اور مزے کا تجربہ رہا ہے۔ اسٹار پلس کے ساتھ، یہ گھر واپسی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ اس سے پہلے میں نے اسٹار پلس کی ’یہ ہے محبتیں‘ کی تھی۔ اس کے ساتھ، میں اب 'یہ ہے چاہتیں' کرنے جا رہی ہوں۔ 'یہ ہے محبتیں' نے ہم میں سے ہر ایک کو زندگی بھر یاد رکھنے کے لیے لاکھوں یادیں دی ہیں۔ دوست اب خاندان کی طرح ہو گئے ہیں۔ ہماری محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔