اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’یہ رشتہ کیا ۔۔۔‘ کی نائرہ کو ملا ایکتا کپور کا نیا شو، بگ باس 16 کے اس کھلاڑی کے ساتھ پردے پر مچائیں گی دھمال!

    ’یہ رشتہ کیا ۔۔۔‘ کی نائرہ کو ملا ایکتا کپور کا نیا شو، بگ باس 16 کے اس کھلاڑی کے ساتھ پردے پر مچائیں گی دھمال!

    ’یہ رشتہ کیا ۔۔۔‘ کی نائرہ کو ملا ایکتا کپور کا نیا شو، بگ باس 16 کے اس کھلاڑی کے ساتھ پردے پر مچائیں گی دھمال!

    رپورٹ کے مطابق، شیوانگی جوشی کو ایکتا کپور کے آنے والے شو میں کام کرنے کا آفر ملا ہے۔ یہ شو بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا ہندی ریمیک ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کی نائرہ اب ایکتا کپور کے نئے شو میں ہیروئین کے طور پر نظر آسکتی ہیں۔ شیوانگی جوشی نے بھلے ہی کم سیرئیلس میں کام کیا، لیکن یہ رشتہ۔۔۔۔ میں ان کے نائرہ کے کردار نے انہیں فرش سے عرش تک پہنچادیا۔ اب اداکارہ کو ایک ایسی پروڈیوسر کے ستھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، جس کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہر اسٹارس کا ہوتا ہے۔

      شیوانگی جوشی کو ملا ایکتا کپور کا نیا شو
      رپورٹ کے مطابق، شیوانگی جوشی کو ایکتا کپور کے آنے والے شو میں کام کرنے کا آفر ملا ہے۔ یہ شو بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا ہندی ریمیک ہوگا۔ شو سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا ہے، کہ شیوانگی ایک اہم رول ادا کریں گے۔ وہ شروعاتی ایپی سوڈ میں نظر آئے گی اور ان کا کردار کہانی کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ وہ راج پری کا ڈبل رول پلے کریں گی۔ ایک ہفتے میں شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔ شروعاتی ایپی سوڈ کی شوٹنگ کا پلان گرینڈ اسکیل پر کیا جارہا ہے۔ پہلے ایپی سوڈ کو ایک گھنٹے کے لیے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔‘



      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      شیوانگی کے ساتھ نظر آئیں گے یہ ایکٹر
      ایکتا کپور کے نئے شو بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں لیڈ  ایکٹر کو لے کر کئی ناموں پر بحث ہوئی۔ پہلے نام آیا محسن خان کا، پھر کشال ٹنڈن کو بھی کاسٹ کرنے کی بات سامنے آئی، حالانکہ اب خبر ہے کہ شالین بھنوٹ نے کشان ٹنڈن کو ریپلیس کردیا ہے۔ شالین بگ باس 16 سے باہر آنے کے بعد شو کی شوٹنگ کریں گے۔ طویل عرصے بعد شالین کی ڈیلی سوپ میں واپسی ہوگی۔ بتادیں کہ یہ شو ویکینڈس میں ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: