உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیاخطروں کے کھلاڑی میں نہیں ہوگیShivangi Joshiکی انٹری؟اداکارہ کے پوسٹ سے لگائے جارہے ہیں اندازے

    خطروں کے کھلاڑی سے باہر ہوئیں شیوانگی جوشی! کیا ہوگی وائلڈ کارڈ انٹری؟

    خطروں کے کھلاڑی سے باہر ہوئیں شیوانگی جوشی! کیا ہوگی وائلڈ کارڈ انٹری؟

    Shivangi Joshi Post On Khatron Ke Khiladi 12 Wild Card Entry: شیوانگی کے فینس خطروں کے کھلاڑی 12 کے بنانے والوں سے روہت شیٹی کے شو میں شیوانگی جوشی کی انٹری لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ یہ شو 2 جولائی سے کلرز چینل پر آن ائیر ہونے جا رہا ہے۔

    • Share this:
      Shivangi Joshi Post On Khatron Ke Khiladi 12 Wild Card Entry:ٹی وی کی مقبول اداکاراؤں میں شیوانگی جوشی (Shivangi Joshi) کا شمار ہوتا ہے۔ یہ خوبصورت ٹی وی اداکارہ ان دنوں کیپ ٹاؤن میں ہیں۔ شیوانگی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے(Yeh Rishta Kya Kehlata Hai) میں نائرہ (Nayra) کا کردار ادا کرکے لوگوں کا دل جیتنے والی شیوانگی جلد ہی روہت شیٹی کے اسٹنٹ پر مبنی شو خطروں کے کھلاڑی 12 (Khatron Ke Khiladi 12) میں ایک سے بڑھ کر ایک خطرناک اسٹنٹ کرتی دکھائی دیں گی۔

      اس شو کی شوٹنگ ان دنوں کیپ ٹاؤن میں زوروں پر چل رہی ہے لیکن گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق شیوانگی جوشی وہ پہلی مدمقابل تھیں جنہیں خطروں کے کھلاڑی 12 سے باہر ہونا پڑا۔ ابھی تک شیوانگی جوشی کے شو سے باہر ہوجانے کی خبروں پر کوئی ری ایکشن نہیں آیا ہے تاہم حال ہی میں شیوانگی جوشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے فینس اداکارہ کے ایلیمنیشن سے جوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

      شیوانگی جوشی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ شیوانگی جوشی ان تصویروں میں کیجویل آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں۔ تازہ ترین تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا – فکر کم کریں، مسکراوں زیادہ، پچھتاو موت۔۔ صرف سیکھو اور آگے بڑھو۔ شیوانگی کے مداح اس پوسٹ کو ان کے ایلیمیشن سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ شیوانگی کی پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے- تم فکر نہ کرو شیوانگی... ہار کر جیتنے والے کو بازی گر کہتے ہیں۔



      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actors Education: سیف، رنبیر کپور، جان ابراہم اور ریتیک کی جانیے تعلیمی قابلیت

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actress Education: دیپیکا، امیشا پٹیل، پریتی زنٹا اور سونم کپور کی تعلیمی قابلیت

      دوسری جانب ایک اور یوزر نے کمنٹ میں سوال کیا کہ کیا آپ کو وائلڈ کارڈ انٹری نہیں ملے گی؟ حال ہی میں ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پراتیک سہجپال کو خطروں کے کھلاڑی 12 میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے۔ شیوانگی کے بعد خبر آئی کہ پرتیک سہجپال کی بے دخلی ہوئی ہے۔ فی الحال شیوانگی کے فینس خطروں کے کھلاڑی 12 کے بنانے والوں سے روہت شیٹی کے شو میں شیوانگی جوشی کی انٹری لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ یہ شو 2 جولائی سے کلرز چینل پر آن ائیر ہونے جا رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: