உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنی بیٹی کو اداکارہ بنانے کےلئےShivangi Joshiکی ماں نے جھیلی مشکلیں، لوگ کہتے تھے ایسی باتیں

    شیوانگی جوشی نے اپنی اور اپنی والدہ کی جدوجہد کو کیا یاد۔

    شیوانگی جوشی نے اپنی اور اپنی والدہ کی جدوجہد کو کیا یاد۔

    Shivangi Joshi Struggle: شیوانگی نے یہ بھی بتایا کہ وہ لوگ جو پہلے ان کی ماں کو طعنے دیا کرتے تھے، آج ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو اداکار بنانے کے لیے پیروی کروانا چاہتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Shivangi Joshi Struggle: ٹی وی کی دنیا کی مشہور اداکاراوں میں سے ایک ہیں شیوانگی جوشی۔ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں شیوانگی جوشی اور محسن خان کی کیمسٹری کو لوگوں نے کافی پسند کیا۔ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے پہلے بھی شیوانگی کئی شوز میں کام کرچکی تھیں۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے شیوانگی نے بتایا تھا کہ جب وہ اداکارہ بننے کی کوشش کررہی تھیں، اس دوران ان کی ماں سے ان کے رشتہ دار بات تک نہیں کیا کرتے تھے۔ شیوانگی جوشی ویسے دہرادون کی ہیں، لیکن اپنے ایکٹنگ کرئیر کی وجہ سے وہ ممبئی میں شفٹ ہوگئیں۔ شیوانگی نے 12ویں تک پڑھائی کی، اس کے بعد ان کی ماں انہیں ممبئی لے گئیں شوبز انڈسٹری میں کرئیر بنانے کے لئے۔ شیوانگی کی ماں نے انہیں اداکارہ بنانے کا فیصلہ لیا تھا، اس کی وجہ سے لوگ انہیں طعنے دیا کرتے تھے۔

      شیوانگی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ تب ان کے رشتہ دار کہتے تھے کہ وہ اپنی بیٹی کو ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بنا کر اداکارہ بننے کے لیے ممبئی لے جا رہی ہیں۔ شیوانگی کی مانیں تو، بہت سے لوگ ان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جنہوں نے ان کی ماں سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔ شیوانگی نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ نے کسی کی نہیں سنی اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ممبئی آگئیں۔ شیوانگی نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف انہوں نے جدوجہد کی ہے بلکہ ان کے ساتھ ان کی ماں نے بھی کافی جدوجہد کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کے پیچھے ان کی والدہ کا ہاتھ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Jhalak Dikhhla Jaa 10:نیا شرما سے امرتا کھانویلکرتک،ان ستاروں کے ڈانس نے لگائی اسٹیج پرآگ

      یہ بھی پڑھیں:

      سابقہ گرل فرینڈسے معافی مانگناچاہتے ہیںMunawar Faruqui،کہا-میں نے ریلیشن شپ میں دھوکہ دیا


      اب شیوانگی کی ماں کے ساتھ رشتہ داروں کو ایسا ہے رویہ
      اس انٹرویو کے دوران شیوانگی نے یہ بھی بتایا کہ وہ لوگ جو پہلے ان کی ماں کو طعنے دیا کرتے تھے، آج ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو اداکار بنانے کے لیے پیروی کروانا چاہتے تھے۔ بتادیں کہ شیوانگی جوشی نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کو الوداع کہہ دیا ہے، جس کے بعد انہیں بالیکا ودھو 2 میں دیکھا گیا۔ حالانکہ، بالیکا ودھو 2 لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ نہیں بنا سکی، اس لیے شو کو جلد ہی بند کر دیا گیا۔ شیوانگی جوشی ان دنوں خطروں کے کھلاڑی 12 میں اپنے زبردست اسٹنٹ کی وجہ سے خبروں میں رہیں تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: