ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر نےکہا- کٹرینہ کیف میرے پاس آئی اور گلے پڑگئی...

سال 2008 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے آئی پی ایل میں کھیلنے والے شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ سے الگ اپنے تجربات شیئر کئے۔

  • Share this:
شعیب اختر  نےکہا- کٹرینہ کیف میرے پاس آئی اور گلے پڑگئی...
جب شعیب اختر نے کٹرینہ کیف اور سلمان خان کو یاد کیا۔

سال 2008 میں جب آئی پی ایل کا آغاز ہوا تھا تو اس وقت پاکستانی کھلاڑی بھی انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ تھے۔ دنیا کے سب سے تیزگیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ شعیب اختر نے کولکاتا کےلئے تین میچ کھیلے اور انہوں نے 5 وکٹ حاصل کئے۔ شعیب اختر آئی پی ایل میں بھلے ہی تین میچ کھیل سکے، لیکن ان کا ہندوستان کی سب سے بڑی لیگ میں تجربہ غضب کا رہا۔ انہوں نے کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کو بےحد قریب سے سمجھا۔ اس کے علاوہ شعیب اختر کرکٹ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی چھائے رہے۔ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے اس سے جڑے کچھ قصے پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ دور میں کمینٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ شیئر کئے تھے۔ اس کا ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔ شعیب اختر نے اس ویڈیو میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف پر کئی بڑی باتیں کہہ دی تھیں۔


شاہ رخ خان کے مرید شعیب اختر


شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کےکے آر) کے مالک اور بالی ووڈ سپرہٹ شاہ رخ خان کے بڑے مداح ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کہا، ’شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں۔ وہ آپ کو ایک خاص انسان بناتے ہیں۔ وہ مجھے کہتے تھےکہ میں تیرا بڑا بھائی ہوں، جو میں کہوں وہی کرنا ہوگا تمہیں’۔ شعیب اختر نے مزیدکہا، ’شاہ رخ خان نے چھلانگ لگا کر مجھے بوسہ دیا۔ شاہ رخ خان کو گالوں پر بوسہ دینےکا شوق ہے، جسے ایک بار ملتے ہیں، اسے اپنا بنالیتے ہیں۔


شعیب اختر کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کےکے آر) کے مالک اور بالی ووڈ سپرہٹ شاہ رخ خان کے بڑے مداح ہیں۔
شعیب اختر کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کےکے آر) کے مالک اور بالی ووڈ سپرہٹ شاہ رخ خان کے بڑے مداح ہیں۔


شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نےکہا کہ ان کی سلمان خان سے بہت اچھی دوستی ہے اور بالی ووڈ کا دبنگ دل کا راجا آدمی ہے۔ شعیب اختر نے کہا، ’سلمان سے میری اچھی دوستی ہے۔ میں اور سلمان خان باندرا میں کٹرینہ کیف، ساجد ناڈیا والا ساتھ میں تھے۔ کٹرینہ کیف نے کھانا کھلایا۔ میں نےکہا بائیک چلانےکا دل کررہا ہے، اس کے بعد ہم شاہ رخ خان کےگھر تک بائیک پرگئے’۔ شعیب اختر نےکہا، دل کا راجا ہے سلمان خان، آپ بول دیں کہ مجھے یہ چاہئے، وہ کریں گے۔ انہیں تھوڑا غصہ آتا ہے، میری طرح’۔

کٹرینہ کو دیدی کہتے شعیب اختر

شعیب اخترنے کہا، کٹرینہ کیف ایک دن بنگلورو میں میرے پاس آئی۔ وہ میرے گلے پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے مجھےکہا کہ تمہیں اور سلمان خان کو خبر (نیوز) سے باہر رکھنا ناممکن ہے۔ ہمیشہ تنازعہ میں بنے رہتے ہو’۔ شعیب اختر نےکہا کہ وہ کٹرینہ کیف کو دیدی کہتے ہیں۔ حالانکہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ بات انہوں نے رمیز راجہ کو مذاق میں کہی تھی۔

شعیب اختر نےکہا کہ وہ کٹرینہ کیف کو دیدی کہتے ہیں۔ تصویر: انسٹاگرام
شعیب اختر نےکہا کہ وہ کٹرینہ کیف کو دیدی کہتے ہیں۔ تصویر: انسٹاگرام


ہندوستان میں ملتی ہے بہت عزت

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے بتایا کہ انہیں ہندوستان میں ایسی عزت ملتی ہے، جس کا آپ پاکستان میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نےکہا، ہندوستان میں شاپنگ سینٹر نہیں جاسکتے آپ۔ کولکاتا میں بغیر بتائے میں شاپنگ کرنے چلا گیا۔ ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ گئے مجھے باہر نکلنےکے لئے۔ اچانک 2 سے 3 ہزار لوگ جمع ہوگئے۔ بڑا احترام ملتا ہے ہندوستان میں’۔

شعیب اختر نے بتایا کہ انہیں ہندوستان میں ایسی عزت ملتی ہے، جس کا آپ پاکستان میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ فائل فوٹو۔
شعیب اختر نے بتایا کہ انہیں ہندوستان میں ایسی عزت ملتی ہے، جس کا آپ پاکستان میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ فائل فوٹو۔


دھونی کے مرید ہیں شعیب اختر

شعیب اختر آئی پی ایل میں دھونی کی کپتانی سے بے حد متاثر نظر آئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’کپتان ہو تو دھونی جیسا۔ مار پڑے گیندبازوں پر دھونی خاموش رہتے ہیں۔ دھونی دلدار ہیں، وہ خوش قسمت نہیں ہیں، وہ اچھے اور برے میں خاموش ہی رہتے ہیں۔ وہ ڈریسنگ روم میں بات کرتے ہیں میدان پر نہیں، ہمارے یہاں الٹا ہی ہے’۔
First published: May 09, 2020 11:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading