உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shoaib Ibrahim Video:شعیب ابراہیم نے بہنSaba کے ہونے والے شوہر سے ملوایا، دونوں جلد کرنے والے ہیں شادی

    شعیب ابراہیم کی بہن صبا ابراہیم کی جلد ہونے والی ہے شادی۔

    شعیب ابراہیم کی بہن صبا ابراہیم کی جلد ہونے والی ہے شادی۔

    Shoaib Ibrahim Introduce Sister Husband To Be: ہر روز، بلاگ کے ذریعے، فینس سے روبرو ہوتے ہیں۔ شعیب کی بہن صبا ابراہیم بھی ایک مقبول بلاگر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فینس ان کے خاندان کے ہر فرد کے بارے میں جانتے ہیں۔ لیکن لوگ پھر بھی ایک ممبر سے لاعلم تھے۔

    • Share this:
      Shoaib Ibrahim Introduce Sister Husband To Be:ٹی وی کے مقبول جوڑوں میں شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کا شمار ہوتا ہے۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں۔ ہر روز، بلاگ کے ذریعے، فینس سے روبرو ہوتے ہیں۔ شعیب کی بہن صبا ابراہیم بھی ایک مقبول بلاگر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فینس ان کے خاندان کے ہر فرد کے بارے میں جانتے ہیں۔ لیکن لوگ پھر بھی ایک ممبر سے لاعلم تھے۔ صرف قیاس آرائیاں کر رہے تھے اور وہ ممبر ہے صبا کے ہونے والے شوہر ہیں جن کے بارے میں مداح جاننے کے لیے بے چین تھے۔ بالآخر شعیب نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اس خصوصی رکن سے فینس کو ملوا ہی دیا۔

      جی ہاں، ویسے بلاگنگ کے ذریعے معلوم ہوا کہ صبا شادی کرنے والی ہیں اور اس کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ لیکن صبا کی شادی کس سے ہونے والی ہے یہ سسپنس تھا۔خیر، اب وہ چہرہ سامنے آ گیا ہے۔

      چھ سال سے ریلیشن شپ میں، ونٹر میں ہوگی شادی
      شعیب نے تازہ ترین ویڈیو شیئر کرکے خاندان کے نئے رکن خالد میاز سے سب کو متعارف کرایا ہے۔ شعیب نے یہ بھی بتایا کہ صبا کے ساتھ ان کی شادی اس سال سردیوں میں ہونے والی ہے۔ شعیب نے یہ بھی بتایا کہ صبا پچھلے چھ سال سے خالد کو جانتی ہے اور یہ لو میریج ہے۔ شعیب کے مطابق شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔



      صبا نے بھی پیارا پوسٹ کرکے خالد سے ملوایا
      وہیں، صبا نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرکے دنیا کو اپنی زندگی کی پیار سے بھی ملوایا ہے۔ تصویر میں صبا اپنے بوائے فرینڈ خالد کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Agneepath Scheme:روینہ ٹنڈن کوملاجواب’اُن کے پاس میک اپ کرکے60میں 16نظرآنے کی سہولت نہیں‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Jaya Prada On Rajesh Khanna: جیا پردا نے جب راجیش کھنہ کا کھولا تھا یہ بڑا راز

      اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’یوٹیوب، انسٹاگرام اور واٹس ایپ مبارکبادی سے بھرا ہوا ہے… آپ سب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں آپ کے خاندان کی اسپیشل ممبر ہوں۔ بہت اچھا اور خاص لگ رہا ہے، بالکل ایک شہزادی کی طرح۔ اتنے صبر کے بعد بالآخر 6.7 سال بعد یہ دن آ ہی گیا۔ زندگی کے فیصلے میں میرا ساتھ دینے کے لیے ہمیشہ کی طرح بھائی اور بھابھی کا شکریہ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: