بگ باس 12 کے کنٹیسٹنٹ خود کو بہتر ثابت کرنے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔گھر میں ہر کوئی خود کو دوسرے سے بہتر ثابت کرنے میں لگا ہو اہے۔ بگ باس کے گزشتہ ایپسوڈ میں سیزن 11 کے سیکنڈ رنر اپ رپے وکاس گپتا اور ونر شلپا شنڈے گھر والوں سے ملنے پہنچے تھے۔ ان دونوں گھر والوں کے ساتھ مستی کی اور ایک ٹاسک بھی کھیلا وہیں ان دونوں کی موجودگی میں گھر میں کافی کچھ ہوا۔
جہاں شو میں شری شانت ، شلپا کیلئے وکاس سے لڑتے نظر آئے تو وہیں وکاس نے دیپکا ککڑ کوکافی سپورٹ کیا، اس ایپسوڈ میں وکاس گپتا دیپکا کو سمجھاتے نظر آئے۔ اپیسوڈ میں دکھایا گیاکہ دیپکا جب شو میں رونے لگتی ہیں تو وکاس نے انہیں گلے لگا کر چپ کراتے ہیں۔
اصل میں دیپکا ، شری شانت کی وجہ سے کافی دکھی نظر آتی ہیں۔ سیپکا کہتی ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ شری شانت کی مدد کی ہے لیکن پھر بھی شری شانت نے ان کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیا ۔
A post shared by shoaib Ibrahim (@shoaib2087) on Oct 31, 2018 at 12:24pm PDT
دیپا کو اس طرح وکاس کا سپورٹ کرنا دیپکاکے شوہر شعیب ابراہیم کو بہت اچھا لگا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے وکاس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا'ا یک سچا دوست وہی ہوتا ہے جو تب ساتھ نبھاتا ہے جب پوری دنیا آپ کا ساتھ نہیں دیتی ہے ۔شکری وکاس۔ دیپکا کو مضبوط بنانے کیلئے "۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔