ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ جاری، مقامی لوگوں کے لئے کردیا یہ بڑا اعلان

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کرگل کے واکھا وادو نامی گائوں میں کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کرگل میں خیمہ زن عامر خان نے یہ اعلان واکھا وادو کے مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 15, 2021 03:49 PM IST
  • Share this:
عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ جاری، مقامی لوگوں کے لئے کردیا یہ بڑا اعلان
عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ جاری، مقامی لوگوں کے لئے کردیا یہ بڑا اعلان

کرگل: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کرگل کے واکھا وادو نامی گائوں میں کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کرگل میں خیمہ زن عامر خان نے یہ اعلان واکھا وادو کے مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا: 'ہم آپ کے گاوں میں شوٹنگ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہمیں آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ آپ نے ہمیں جو تعاون فراہم کیا اس کے لئے ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں'۔


عامرخان کا مزید کہنا تھا: 'ہماری شوٹنگ مشکل ہوتی ہے یہ آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہم بے حد خوش ہیں کہ آپ نے ہمیں تعاون فراہم کیا اور ہماری مدد کی جس سے ہمارا کام آسان ہو گیا'۔ عامر خان نے مذکورہ گاوں میں بچوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: 'ہم کمیونٹی ہال بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔ بچے وہاں ثقافتی پروگرام منعقد کیا کریں گے'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم سب کو آپ کی جگہ بہت اچھی لگی۔ آپ کا گاوں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ہم گاوں میں بھی گھومنا چاہتے ہیں'۔

عامر خان کو کرگل کا روایتی لباس گونچا بہت پسند آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں شریک ایک مقامی نوجوان سے کہا کہ مجھے بھی ایک گونچا چاہئے۔ انہوں نے ایک نوجوان سے مخاطب ہو کرکہا کہ 'آپ نے جیکٹ جیسا کیا پہنا ہے؟ مقامی نوجوان نے جواب دیا کہ 'اس کو گونچا کہتے ہیں'۔ عامر خان نے پھر کہا: 'مجھے بھی اسی رنگ کا ایک گونچا چاہئے۔ آپ لوگوں کے کپڑے بھی بہت خوبصورت ہیں'۔




عامر خان کو کرگل کا روایتی لباس گونچا بہت پسند آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں شریک ایک مقامی نوجوان سے کہا کہ مجھے بھی ایک گونچا چاہئے۔
عامر خان کو کرگل کا روایتی لباس گونچا بہت پسند آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں شریک ایک مقامی نوجوان سے کہا کہ مجھے بھی ایک گونچا چاہئے۔


واضح رہے کہ عامر خان اس سے قبل سپر ہٹ فلم 'تھری ایڈیٹس' کی شوٹنگ کے سلسلے میں لداخ آئے تھے۔ دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے کہا کہ عامر خان پروڈکشنز نے 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ کے دوران صفائی و ستھرائی اور کووڈ ایس او پیز کا خاصا خیال رکھا ہے۔

انہوں نے کہا: 'یہاں واکھا وادو نامی گاوں میں لال سنگھ چڈا نامی فلم کی شوٹنگ ایک ہفتے سے چل رہی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان پروڈکشنز شوٹنگ کے دوران کچرا پھیلا رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جو دعویٰ کیا جا رہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'وہاں پر ہمارے دو مجسٹریٹ اور ایک پولیس افسر تعینات ہیں۔ پروڈکشنز کمپنی کی طرف سے صفائی و ستھرائی اور کووڈ ایس او پیز کا خاصا خیال رکھا جا رہا ہے۔ شوٹنگ 25 جولائی تک جاری رہے گی'۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2021 03:42 PM IST