உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلہن بنیں شردھا آریہ کو دولہے نے گود میں اٹھایا اور اسٹیج پر ہی کر دیا کچھ ایسا دیکھتے رہ گئے لوگ

    شردھا کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر کی پہلی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

    شردھا کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر کی پہلی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

    شردھا کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر کی پہلی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

    • Share this:

      شردھا آریہ(Shraddha Arya Wedding) نے راہل شرما کے ساتھ 16 نومبر کی رات (گزشتہ رات) 7 پھیرے لئے۔ شردھا کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر کی پہلی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں شردھا بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا اسٹیج پر انٹری کرنے جارہی ہیں اور کئی خواتین چنری پکڑے چل رہی ہیں۔ ان کی اسٹیج کی کئی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں کی جوڑی بہت پیاری لگ رہی ہے۔ دونوں کی خوبصورت بانڈنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔


      شردھا آریہ کی شادی (Shraddha Arya Rahul Sharma Wedding) کی ایک اور ویڈیو  سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے شوہر راہل شرما اسے اپنی گود میں اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ شردھا کو گود میں اٹھائے اور چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود لوگ بہت خوش ہو رہے ہیں اور تالیاں بجا رہے ہیں۔ شردھا آریہ نے خاندان اور کچھ قریبی دوستوں کی موجودگی میں دہلی میں شادی کی۔ شادی میں ششانک ویاس، انجم فقیہ اور ٹی وی انڈسٹری سے ان کے دوستوں نے شرکت کی۔






      شردھا اور راہل کی اسٹیج تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ اس میں شردھا آریہ کو سرخ لہنگا چولی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بھاری زیورات پہن اٹھا رکھے ہیں۔ انہوں نے مانگ ٹیکا اور نتھنی بھی پہن رکھ ہے۔ ساتھ ہی راہل کو سفید شیروانی اور سرخ پگڑی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران دونوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے دیکھا گیا۔ دونوں کی جوڑی بہت پیاری لگ رہی تھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Stars of India (@starsofindia_)





      اس کے علاوہ شردھا آریہ اور راہل شرما کی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے۔ اس تصویر میں دونوں کو اسٹیج پر صوفے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ شردھا پیار سے ان کا گال کھینچ رہی ہے اور راہل شردھا کو دیکھ رہے ہیں۔

      Shraddha Arya


      ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راہل شرما دہلی کے رہنے والے ہیں اور ہندوستانی بحریہ میں افسر ہیں۔ وہ نیوی میں کام کرتا ہے۔ وہ ایک فیملی فرینڈ ہیں جو سوشل میڈیا اور شوبز سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک طے شدہ شادی تھی جو محبت میں بدل گئی۔


       
      Published by:Sana Naeem
      First published: