رنبیر کپور نے شردھا کپور کو کیوں کہا ’جھوٹی‘ اور خود کو ’مکار‘، آخر کیا گیم کھیلنے والے ہیں دونوں اسٹارس!
رنبیر کپور نے شردھا کپور کو کیوں کہا ’جھوٹی‘ اور خود کو ’مکار‘، آخر کیا گیم کھیلنے والے ہیں دونوں اسٹارس!
’پیار کا پنچنامہ، اور سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ جیسی فلموں کو ڈائریکٹ کرچکے ڈائریکٹر لو رانجھن یہ فلم باکس آفس پر سال 2023 میں ہولی کے موقع پر ریلیز کرنے جارہے ہیں۔
رنبیر کپور اور شردھا کپور کے فینس کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ جس پل کا آپ سب کو بے صبری سے انتظار تھا وہ پل سامنے آچکا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے رنبیر کپور اور شردھا کپور کےس اتھ ان کی آنےو الی فلم کے بارے میں فینس تازہ جانکاری جاننا چاہ رہے تھے۔
تو وہیں حال ہی میں شردھا کپور نے اپنے فینس کے لیے ایک ویڈیو شیئر کر کے انہیں تحفہ دے دیا ہے۔ شردھا کپور نے رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو جھوٹی اور مکار کہتے نظر آرہے ہیں۔ گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ان کے بیچ کوئی لڑائی نہیں ہوئی بلکہ یہ تو ان کی فلم کا ٹائٹل ہے۔ فلم کا ٹائٹل ’تو جھوٹی میں مکار‘ رکھا گیا ہے۔ رنبیر کپور اور شردھا کپور نے اپنی فلم کا اعلان بڑے ہی شاندار انداز میں کیا ہے۔ شردھا کپور نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام تو ظاہر کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ فلم سینماگھروں میں کب ریلیز ہوگی۔ شردھا کپور نے اس ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، یہ لیجیے فائنلی فلم کے ٹائٹل کا اعلان ہوچکا ہے۔ دیکھو۔۔۔
بتادیں کہ ’پیار کا پنچنامہ، اور سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ جیسی فلموں کو ڈائریکٹ کرچکے ڈائریکٹر لو رانجھن یہ فلم باکس آفس پر سال 2023 میں ہولی کے موقع پر ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ یہ فلم 8 مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو ہنسانے اور گدگدانے آرہی ہے۔ اس چھوٹے سے ٹیزر میں ہی رنبیر اور شردھا کے درمیان بے حد کیوٹ کیمسٹری دیکھنے کو ملی ہے۔ شردھاکپور اور ربیر کپور کی اس فلم کو دیکھنے کے لیے فینس کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔