ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بوائے فرینڈ کے ساتھ وائرل ہوئی اداکارہ شرتی ہاسن کی تصاویر ، کچھ اس طرح آئیں نظر

ممبئی کے میوزک اسٹوڈیو میں اداکارہ شرتی ہاسن (Shruti Haasan) اپنے بوائے فرینڈ شانتنو ہزاریکا (Santanu Hazarika) کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کررہی ہیں ، جو جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے ۔

  • Share this:
بوائے فرینڈ کے ساتھ وائرل ہوئی اداکارہ شرتی ہاسن کی تصاویر ، کچھ اس طرح آئیں نظر
بوائے فرینڈ کے ساتھ وائرل ہوئی اداکارہ شرتی ہاسن کی تصاویر ، کچھ اس طرح آئیں نظر

جنوبی ہند سے لے کر بالی ووڈ تک میں اداکاری کا جلوہ بکھیرنے والی اداکارہ شرتی ہاسن ان دنوں اپنے لو ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ شرتی کو لے کر خبریں ہیں کہ وہ ایلسٹریٹر اور ریپر شانتنو ہزاریکا کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ بوائے فرینڈ شانتنو کے ساتھ ہینگ آوٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ شرتی کی یہ تصویریں کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔


تصویروں میں شانتنو کے علاوہ شرتی کا ایک دیگر دوست کرن بھی نظر آرہا ہے ۔ یہ تینوں ممبئی کے ایک میوزک اسٹوڈیو میں کسی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں ۔ اداکارہ کی اس پوسٹ سے صاف ظاہر ہورہی ہے کہ شرتی ہاسن اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کسی میوزک ویڈیو کی تیار کررہی ہیں ، جو جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے ۔




آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے شانتنو فری ریپرس اور ہپ ہاپ آرٹسٹ رفتار اور ڈیوائن کے ساتھ کام کرتے تھے ۔ فی الحال وہ شرتی کے ساتھ ایک میوز ویڈیو بنا رہے ہیں ۔



ٹائمس آف انڈیا کو دئے ایک انٹرویو کے دوران شانتنو نے بتایا کہ میری اور شرتی کی ملاقات آرٹ کو لے کر ہوئی تھی ۔ آرٹ اور میوزک کو لے کر ہماری کافی چیزیں ملتی جلتی ہیں ۔ سب کچھ یکساں نہیں ہے ، لیکن کافی یکسانیت موجود ہے ۔ میں نے شرتی کی ایک پسندیدہ کویتا کو ایلسٹریٹر اور ویزوئل کے ذریعہ ریپرزینٹ کیا تھا ۔ اسی آرٹ کے ذریعہ ہم ایک دوسرے کے قریب آئے اور ہماری اس میں کافی اچھی بانڈنگ ہے ۔ ہم آگے بھی تخلیقی پروجیکٹ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ شرتی اور شانتنو پہلے بھی کئی مرتبہ ساتھ میں دیکھے جاچکے ہیں ۔ شانتنو گواہاٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 23, 2021 07:00 PM IST