اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شروتی حسن کے فینس ہیں تو او ٹی ٹی پر دیکھیں اداکارہ کی شاندار فلمیں، ’لک‘ سے لے کر ویلکم بیک تک ہیں فلمیں

    شروتی حسن کے فینس ہیں تو او ٹی ٹی پر دیکھیں اداکارہ کی شاندار فلمیں، ’لک‘ سے لے کر ویلکم بیک تک ہیں فلمیں

    شروتی حسن کے فینس ہیں تو او ٹی ٹی پر دیکھیں اداکارہ کی شاندار فلمیں، ’لک‘ سے لے کر ویلکم بیک تک ہیں فلمیں

    اگر آپ بھی اس بہترین اداکارہ کی ایکٹنگ پسند کرتے ہیں تو بنا دیر کیے ان کی لک سے لے کر ویلکم بیک تک زبردست موویز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کمل حاسن کی بیٹی شروتی حاسن فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہے۔ آج یہ شاندار اداکارہ اپنا 37واں جنم دن نارہی ہیں۔ شروتی حاسن کی بہت ہی غضب کی فین فالووینگ ہیں۔ اگر آپ بھی اس بہترین اداکارہ کی ایکٹنگ پسند کرتے ہیں تو بنا دیر کیے ان کی لک سے لے کر ویلکم بیک تک زبردست موویز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔

      لَک
      او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر موجود اس فلم میں اداکارہ نے سنجے دت اور عمران خان کے ساتھ کام کر کے اپنے فینس کا دل خوش کردیا تھا۔ لک میں ہیومن بیٹنگ کی اسٹوری کو بہت ہی الگ انداز میں دکھایا گیا ہے۔

      دل تو بچہ ہے جی
      لک کے بعد شروتی نے اس فلم میں کام کر کے دھمال مچادیا تھا۔ فلم کو شائقین کا کافی پیار ملا۔ شروتی نے اس فلم میں عمران ہاشمی اور اجئے دیوگن کے ساتھ کام کیا تھا۔ اداکارہ کے تمام چاہنے والے ان کی اس فلم کو پرائم ویڈیوپر دیکھ سکتے ہیں۔

      رامیا وستا ویاں
      سال 2013 میں آئی اداکارہ کی اس لو اسٹوری کو شائقین کا بہت پیار ملا تھا۔ فلم میں شروتی حاسن کے کام کی کافی تعریفیں ہوئی تھیں۔ اس شاندار مووی کو زی5 پر دیکھا جاسکتا ہے۔

      یےوڑو
      اس تلگو فلم میں اداکارہ کے منجو کے کردار کو کافی سراہا گیا تھا۔ اداکارہ کے فینس اس شاندار مووی کا مزہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر لے سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      ویلکم بیک
      پرائم ویڈیو پر موجود اس مووی میں اداکارہ نے جان ابراہم، انیل کپور، نانا پاٹیکر اور نصیرالدین شاہ جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر کے اپنی ایکٹنگ کی بہت ہی الگ چھاپ چھوڑی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: