ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

یوم پیدائش پر خاص: شروتی ہاسن کی خوبصورتی کا ہے یہ راز، جلد اوربالوں کےلئےکرتی ہیں یہ خاص کام

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کئی مواقع پرکہہ چکی ہیں کہ وہ جلدکے لئےکسی بھی طرح کی بیوٹی یا کیمیکل سےتیارکی گئی مصنوعات کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔

  • Share this:
یوم پیدائش پر خاص: شروتی ہاسن کی خوبصورتی کا ہے یہ راز، جلد اوربالوں کےلئےکرتی ہیں یہ خاص کام
شروتی ہاسن آج اپنا 34 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔

بالی ووڈ ادکارہ شروتی ہاسن آج اپنا 34 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ شروتی ہاسن کے یوم پیدائش پر انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ بہت سے لوگ مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ لوگ جتنا شروتی کی اداکاری کے قائل ہیں، اتنا ہی ان کی خوبصورتی کے بھی۔ شروتی ہاسن کی خوبصورتی کا راز جاننے کےلئے ہر لڑکی بے قرار رہتی ہے، اس لئےآج ہم شروتی ہاسن کے یوم پیدائش پر آپ کو بتانے جارہے ہیں ان کی جواں اور خوبصورت اسکن (جلد) کا راز۔


کئی مواقع پر شروتی ہاسن کہہ چکی ہیں کہ وہ جلد کے لئے کسی بھی طرح کی بیوٹی یا کیمیکل سے تیار کی گئی مصنوعات (پروڈکٹس) کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔ اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شروتی ہاسن نےکہا تھا کہ وہ جلد کو چمکدار (گلوئنگ) بنانےکےلئے صرف قدرتی مصنوعات (نیچرل پروڈکٹس) کا استعمال کرتی ہیں۔




چارکول ماسک

شروتی ہاسن نے اپنےانسٹا گرام پرایک ویڈیو شیئرکیا تھا، جس میں انہوں نے چہرے پر چارکول ماسک لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ کلین (صاف وشفاف) اور ہیلدی اسکن (صحتمند جلد) کے لئے ایکٹیویٹیڈ چارکول ماسک بہت مفید ہے۔

اسکن کے لئے کیوں مفید ہے ایکٹیویٹیڈ چارکول

ایکٹیویٹیڈ چارکول جلد کی گہرائی میں پہنچ کر گندگی اور ٹاکسنس کو باہر نکالنےکا کام کرتا ہے۔ جلد کو صاف کرنےکے ساتھ ساتھ یہ اسے غذا بھی دیتا ہے، جس سے جلد کی پریشانی آپ سے دور رہتی ہے۔ آپ چاہیں تو اس میں شہد، آلیو آئل، بٹر یا ناریل کا تیل ملا کربھی استعمال کرسکتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ شروتی ہاسن۔ فائل فوٹو
بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ شروتی ہاسن۔ فائل فوٹو


کیسے کریں استعمال

جلد سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنےکےلئےایکٹیویٹیڈ چارکول کے پاؤڈر میں ایک چمچ ایلویرا جیل اور ایک چمچ گلاب جل ملا کراپنے چہرے پر لگائیں، جب یہ سوکھ جائے تو اسے صاف پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی جلد کی چمک میں اضافہ ہوجائے گا اور جلد سے متعلق تمام پریشانیوں سے نجات ملےگی۔
First published: Jan 28, 2020 11:43 PM IST