ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شادی کے ایک سال میں ہی شوہر سے الگ ہورہی ہے یہ مشہوراداکارہ، بتائی ایسی وجہ

اداکارہ شویتا بسو پرساد نے فلم 'مکڑی' سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ ان کے شوہرروہت متل فلمساز ہیں۔

  • Share this:
شادی کے ایک سال میں ہی شوہر سے الگ ہورہی ہے یہ مشہوراداکارہ، بتائی ایسی وجہ
شویتا بسو نے شوہر سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ میں اپنی بہترین اداکاری سےالگ پہچان بنانے والی اداکارہ شویتا بسو پرساد نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پرپوسٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہےکہ وہ اوران کے شوہرفلمسازروہت متل آپسی رضامندی سے شادی کوتوڑرہے ہیں۔ واضح رہےکہ دونوں کی شادی دسمبر2018 میں ہوئی تھی۔ شوہرسےالگ ہونے کے پیچھے کی وجہ بھی شویتا بسو پرساد نےاپنے پوسٹ میں بتائی ہے۔


شویتا بسوپرساد نے فلم 'مکڑی' سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ اب ان کی شادی شدہ زندگی توڑنےکی اطلاع دینے والا پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اپنےانسٹا گرام پوسٹ میں شویتا بسوپرساد نے روہت متل کوہمیشہ انہیں ترغیب دینےاورانہیں خوب اچھی یادیں دینے کے لئے شکریہ بھی کہا ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Shweta Basu Prasad (@shwetabasuprasad11) on Dec 9, 2019 at 6:19am PST






اداکارہ شویتا بسوپرساد نےاپنے پوسٹ میں آگےلکھا، 'روہت متل اورمیں نےآپسی رضامندی سے شادی شدہ زندگی کو ختم کرنے اوراپنے راستوں کوالگ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ مہینوں کےغوروفکرکے بعد، ایک دوسرے کے مفاد کودھیان میں رکھتے ہوئے ہم اس فیصلے تک پہنچے ہیں'۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Shweta Basu Prasad (@shwetabasuprasad11) on Jun 2, 2019 at 5:53am PDT






انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا 'ہرکتاب کونہیں پڑھا جاسکتا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کتاب خراب ہے یا کوئی بھی اسے نہیں پڑھ سکتا۔ کچھ چیزوں کوادھورا چھوڑنا ہی بہترہوتا ہے'۔
First published: Dec 11, 2019 12:05 AM IST