بھوپال۔ ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کے متنازعہ بیان کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ویب سیریز کے اعلان کے سلسلے میں بھوپال آئی شویتا تیواری اپنے بیان کو لیکر پھنس گئی ہیں۔ ویب سیریز کے اعلان کے دوران شویتا تیواری نے کہا،میری برا کا سائز بھگوان لے رہا ہے۔ اگرچہ شویتا تیواری نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی لیکن اب شویتا تیواری اس بیان کو لے کر تنازعہ میں گھر گئی ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال پولیس کمشنر سے پورے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔
غور طلب ہے کہ شویتا تیواری فیشن سے متعلق ویب سیریز کے اعلان کے لیے اسٹار کاسٹ پروڈکشن ٹیم کے ساتھ بھوپال آئی تھیں۔ شویتا تیواری نے بات چیت کے دوران مذاق میں کہا کہ بھگوان میری برا کا سائز لے رہے ہیں۔ اب اس پورے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔
ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال پولیس کمشنر سے پورے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر نروتم مشرا نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ شویتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے۔ ان کا بیان قابل اعتراض اور قابل مذمت ہے۔ پورے معاملے میں بھوپال کمشنر کو حقائق کی جانچ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس پہلو پر جانچ کرے گی پولیس
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ تحقیقات اس پہلو پر ہوگی کہ شویتا تیواری نے ایسا بیان کس بنیاد پر دیا۔ اس کے پیچھے کیا ارادہ تھا؟ وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر بھوپال کمشنر حقائق کی جانچ کریں گے اور انہیں رپورٹ دیں گے۔ اس کے بعد شویتا تیواری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دراصل، اپنے گلیمرس انداز کے لیے جانی جانے والی شویتا تیواری اب فیشن کی ایک ویب سیریز میں ایک نئے انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس سیریز میں مرکزی کردار میں ہوں گی۔ اس کی شوٹنگ بھوپال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کی جانی ہے اور اس بارے میں یہ پریس کانفرنس تھی۔ اب اس پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔