دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑ کر شویتا تیواری نے کیا پٹھان کے گانے پر ڈانس، ویڈیو دیکھ جھوم اٹھیں گے آپ
دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑ کر شویتا تیواری نے کیا پٹھان کے گانے پر ڈانس، دیکھیں ویڈیو
شویتا تیواری نے اپنے قاتلانہ انداز سے سب کا دل زوروں سے دھڑکایا ہے۔ گزشتہ دنوں شویتا تیواری نے پٹھان کے سب سے متنازعہ گانے بے شرم رنگ پر باتھ روب پہنے ویڈیو بنا کر شیئر کیا تھا۔
بھوجپوری سینما اور چھوٹے پردے پر اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوانے والی ٹی وی کی سب سے پسندیدہ بہووں میں شویتا تیواری کا نام شمار ہوتا ہے۔ بے شک شویتا تیواری کی نجی زندگی کافی اتار چڑھاو کا شکار رہی ہو لیکن شویتا تیواری نے اپنی پروفیشنل لائف میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔ شویتا تیواری نے سوپر ہٹ فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں میں کام کرتے ہوئے خوب نام کمایا ہے۔ ان دنوں شویتا تیواری کی خوبصورتی بڑھتی عمر کے ساتھ اور بھی زیادہ گلو کرتی نظر آرہی ہے۔ شویتا تیواری کی خوبصورت تصویروں پر لاکھوں نوجوان دل ہارتے نظر آتے ہیں۔ تو وہیں حال ہی میں شویتا تیواری نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے گانے پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
شویتا تیواری نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے’جھومے جو پٹھان‘ گانے پر اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔ شویتا تیواری کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوچکا ہے۔ وائرل ہورہے اس ویڈیو میں شویتا تیواری لال لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ دوستوں کے ساتھ مست مولا انداز میں نظر آرہی شویتا تیواری کی یہ ویڈیو دیپیکا پڈوکون کے قاتلانہ مووس کو پچھاڑتی نظرآرہی ہیں۔
شویتا تیواری بنی لیڈی پٹھان شویتا تیواری نے اپنے قاتلانہ انداز سے سب کا دل زوروں سے دھڑکایا ہے۔ گزشتہ دنوں شویتا تیواری نے پٹھان کے سب سے متنازعہ گانے بے شرم رنگ پر باتھ روب پہنے ویڈیو بنا کر شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو کو بھی شویتا تیواری کے شائقین نے خوب وائرل کیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔