உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوسری مرتبہ طلاق پر چھلکا تھاShweta Tiwariکا درد، ناسور بن چکی تھی ان کی شادی شدہ زندگی

    شویتا تیواری اپنی بیٹی Palak Tiwariکے ساتھ۔

    شویتا تیواری اپنی بیٹی Palak Tiwariکے ساتھ۔

    Shweta Tiwari Breakdown: شویتا کہتی ہیں کہ جیسے ہی ہمارے جسم کا کوئی حصہ خراب ہوجائے تو اسے ہٹوا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے تعلقات میں بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Shweta Tiwari BreakDown:مشہور ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کا کرئیر جتنا اچھا رہا ہے، اتنی ہی اُن کی نجی زندگی پریشانیوں بھری رہی ہے۔ شویتا تیواری کی زندگی میں دو مرتبہ شادی ہوئی اور دونوں ہی مرتبہ انہیں درد کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ ایسے میں شویتا نے دونوں مرتبہ طلاق لینا ٹھیک سمجھا۔ شویتا اکثر اپنی شادی کی موازنہ کینسر سے کرتی ہیں۔

      اپنی دوسری شادی میں شویتا نے اپنے شوہر سے تنگ آکر پولیس میں شکایت کی تھی۔ دراصل شویتا نے اپنے شوہر ابھینو کوہلی پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ ایک انٹرویو میں شویتا تیواری نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی اپنے کیرئیر کے عروج پر کی تھی۔ اس دوران لوگ شویتا کو کہتے تھے کہ ان کا کریئر ختم ہو جائے گا، لیکن اداکارہ نے کبھی ان باتوں پر توجہ نہیں دی۔

      دیکھا جائے تو شویتا تیواری کا کرئیر ختم نہیں ہوا، مگر ان کی شادی ضرور ختم ہوگئی۔ شویتا کو شکایت ہے کہ جب وہ اس دور سے گزر رہی تھیں تو پانچ سال تک ان کے اپنوں نے ان کا حال تک نہیں پوچھا۔ انہیں وجوہات کے سبب شویتا کبھی بھی اپنے خاندان اور لوگوں کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔

      شویتا اپنے بچوں کو دینا چاہتی ہے اچھی زندگی
      شویتا ہمیشہ کہتی ہیں کہ وہ صرف اپنے اور اپنے بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں۔ شویتا نے ابھینو کوہلی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے میں کہا تھا کہ یہ رشتہ کسی انفیکشن سے کم نہیں تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ان غلطیوں کی وجہ سے ہوا تھا Divyanka Tripathi اور شرد ملہوترا کے رشتے کا خاتمہ

      یہ بھی پڑھیں:
      کھانے کی چیزوں سےTina Dattaنے بنائے گنپتی، فینس کررہے ہیں جم کر تعریف

      شویتا کہتی ہیں کہ جیسے ہی ہمارے جسم کا کوئی حصہ خراب ہوجائے تو اسے ہٹوا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے تعلقات میں بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ شویتا کہتی ہیں کہ اگر ہمارا ایک ہاتھ خراب ہو جائے تو ہم جینا نہیں چھوڑتے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ صرف پلک اور ریانش کو اچھی زندگی دینا چاہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: