آخر کیوں شویتا تیواری کے گھر کو کہا جاتا ہے ’سیتا کاگھر‘؟ اداکارہ نے کیا انکشاف
آخر کیوں شویتا تیواری کے گھر کو کہا جاتا ہے ’سیتا کاگھر‘؟ اداکارہ نے کیا انکشاف
شویتا تیواری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نجی اور پیشہ ور زندگی کو متوازن رکھنے میں زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہوتی ہیں۔ پلے انہیں سمجھ میں نہیں آتا تھا، اس لیے وہ اپنی ماں کے پاس بچوں کو چھوڑ دیتی تھیں۔
ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری سنگل مدر ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کیں، لیکن دونوں ہی ناکام رہیں۔ پہلی شادی میں انہیں گھریلو تشدد کا شکار ہونا پڑا اور دوسرا رشتہ بھی ناکام رہا۔ حالانکہ، شویتا نے زندگی کی مشکلات میں کبھی بھی ہار نہیں مانی ہے۔ وہ اکیلے اپنے دم پر اپنے دونوں بچوں کی پرورش کررہی ہیں۔ وہ اپنے گھر میں اکلوتی کمانے والی شخص ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پڑوسی ان کے گھر کو سیتا کا گھر کہتے ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ بھی بتائی ہے۔
شویتا کا گھر کا نام پڑا ’سیتا کا گھر‘ فی الحال شویتا تیواری اپنے والدین اور دونوں بچوں پلک و ریانش کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے گھر میں والد بزرگ ہیں اور بیٹا کافی چھوٹا ہے۔ ان کے گھر میں زیادہ تر خواتین ہیں، اس لیے پڑوسی ان کے گھر کو سیتا کا گھر کہتے ہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا، میرا اصلی گھر سیتا کا گھر کہا جاتا ہے، جسے ہمارے آس پاس کے لوگوں نے نام دیا ہے۔ وہ اسے سیتا کا گھر اس لیے کہتے ہیں، کیونکہ ہمارے گھر میں زیادہ خواتین ہیں۔ میرے گھر میں زیادہ تر خواتین ہیں، جو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی چیز سے گزر رہی ہیں۔‘
نجی-پروفیشنل زندگی کو کیسے متوازن رکھتی ہیں؟ شویتا تیواری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نجی اور پیشہ ور زندگی کو متوازن رکھنے میں زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہوتی ہیں۔ پلے انہیں سمجھ میں نہیں آتا تھا، اس لیے وہ اپنی ماں کے پاس بچوں کو چھوڑ دیتی تھیں۔ حالانکہ، اب وہ اپنے یٹے کو شوٹ پر لے جاتی ہیں۔ ان کے وینیٹی وین میں دو روم ہوتے تھے، جس میں سے ایک ان کے بیٹے کے لیے ہوتا تھا۔ اسکول کے بعد ان کا بیٹا اپنی ماں کے پاس ہی رہتا تھا اور شام میں وہ ان کے ساتھ گھر آجاتا تھا۔ اس طرح وہ اپنی پرسنل لائف کو پروفیشنل لائف کے ساتھ بیلنس کرلیتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔