ٹی وی کے انتہائی پسندیدہ جوڑا سدھارتھ شکلا اور شہناز گل (Shehnaaz Gill) کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھ کر ، شائقین کو لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے رشتے کو قبول نہیں کیا ہے۔ فینس کب سے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس بار دونوں 'بگ باس او ٹی ٹی' میں ایک ساتھ نظر آئے۔ شو کے میزبان کرن جوہر کے سامنے سدھارتھ شکلا نے کہا کہ وہ اور شہناز رلیشن شپ میں ہیں۔
اس پاور جوڑے نے 'بگ باس او ٹی ٹی'
(Bigg Boss OTT)' کے 'سنڈے کا وار' میں بہت مستی کی۔ اس دوران شو کے میزبان کرن جوہر
(Karan Johar) نے دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں کئی سوالات پوچھے۔ کرن نے سدھارتھ سے پوچھا کہ کیا وہ اور شہناز گل رلیشن شپ میں ہیں؟ جس کے جواب میں سدھارتھ نے کہا ہاں ، ہم ہیں۔ شہناز نے بھی سدھارتھ کی ہاں میں ہاں بھر دی۔ سدھارتھ نے یہ بھی کہا کہ ، آج کل ، میڈیا میں ہم دونوں کے بارے میں بہت سی الٹی سیدھی باتیں بتائی جا رہی ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
شہناز نے بھی سدھارتھ کی ہاں میں ہاں بھر دی۔ سدھارتھ نے یہ بھی کہا کہ ، آج کل ، میڈیا میں ہم دونوں کے بارے میں بہت سی الٹی سیدھی باتیں بتائی جا رہی ہیں جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
اس بیچ کرن جوہر نے ایک بار پھر سدھارتھ کو روکتے ہوئے کہا، 'ابھی ابھی آپ نے کہا کہ آپ اور شہناز رلیشن شپ میں ہیں۔' اس پر سدھارتھ کہتے ہیں ، 'ہم ایک رشتے میں ہیں ، لیکن دوستی کا رشتہ ہے۔ ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ ہے۔ پھر کرن کہتے ہیں کہ اب آپ باتوں کو گھما رہے ہو جس پر سدھارتھ نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے بیچ پیار کا رشتہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔