உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sidharth-Kiara Video:عشق میں ڈوبے نظر آئے سدھارتھ ملہوترا-کیارا اڈوانی، انٹرنیٹ پر دونوں کا رومانوی ویڈیو ہوا وائرل

    ایک دوسرے کے پیار میں کھوئے ہوئے نظر آئے کیارا اور سدھارتھ۔

    ایک دوسرے کے پیار میں کھوئے ہوئے نظر آئے کیارا اور سدھارتھ۔

    Sidharth Malhotra Kiara Advani Video: یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلم شیرشاہ کے ذریعے ہی سدھارتھ اور کیارا اڈوانی کی محبت پروان چڑھی۔ اس وقت یہ دونوں سوپر اسٹار ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      Sidharth Malhotra Kiara Advani Video: سال 2021 کی سوپر ہٹ فلم شیرشاہ نے 12 اگست کو ریلیز کا پہلا سال مکمل کر لیا ہے۔ کورونا کے دور کے بعد گزشتہ سال شیرشاہ واحد فلم تھی جس نے کامیابی کا منفرد سنگ میل حاصل کیا۔ اس درمیان، شیر شاہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر، ریل لائف شیر شاہ یعنی سدھارتھ ملہوترا نے بالی ووڈ اداکارہ اور ان کی لیڈی لو کیارا ایڈوانی کے ساتھ ایک رومانوی ویڈیو شیئر کی ہے۔

      سوشل میڈیا پر چھایا سڈ-کیارا کا رومانوی ویڈیو
      حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سڈ کے ساتھ ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ کیارا اڈوانی بھی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں سڈ کیارا کی سوپر ہٹ فلم شیر شاہ کا سوپر ہٹ گانا راتاں لمبیا سنائی دے گا۔ اس ویڈیو کے ذریعے بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان محبت بے پناہ ہے۔ ساتھ ہی اس کیوٹ کپل کو دیکھ کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا۔ سڈ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ مداح ان دونوں کی اس تازہ ترین ویڈیو پر بے پناہ محبت کی بارش کر رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)





      یہ بھی پڑھیں:

      ’میکا دی ووٹی‘فیم نیت محل کو ٹوائلٹ پیپر پہننا پڑامہنگا،Urfi Javedکو لیکر ٹرولرس نے یہ کہا

      یہ بھی پڑھیں:
      Fabulous Lives Of Bollywood Wives:’فیبولس لائف آف بالی ووڈوائفس‘سیزن2 کب ہوگی ریلیز؟جانیے

      فلم شیرشاہ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے شاندار کام کیا۔ لوگوں نے ان دونوں کی جوڑی کو اسکرین پر بہت پسند کیا لیکن حقیقی زندگی میں ان دونوں جوڑی میں محبت کافی بڑھ گئی ہے۔ یا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلم شیرشاہ کے ذریعے ہی سدھارتھ اور کیارا اڈوانی کی محبت پروان چڑھی۔ اس وقت یہ دونوں سوپر اسٹار ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ یہی نہیں دونوں کو کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا بھی جا چکا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: