உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب عالیہ بھٹ کےساتھKissing Sceneکا بورنگ رہا سدھارتھ ملہوترا کا تجربہ، اس ایکٹریس کے ساتھ لپ لاک کرنے کی تھی آرزو

    عالیہ کے بجائے سدھارتھ، دیپیکا کے ساتھ کرنا چاہتے تھے کسنگ سین۔

    عالیہ کے بجائے سدھارتھ، دیپیکا کے ساتھ کرنا چاہتے تھے کسنگ سین۔

    Siddhart Malhotra kissing Alia Bhatt: فلم فیئر کو انٹرویو دیتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا سے پوچھا گیا کہ وہ اسکرین پر کس کو کس کرنا پسند کریں گے۔ اس سوال پر سدھارتھ نے فوراً جواب دیا، 'دیپیکا پڈوکون۔ امید ہے کہ لوگوں کو یہ پسند آئے گا اور مجھے بھی.'

    • Share this:
      Siddhart Malhotra kissing Alia Bhatt: فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی نوجوان ستارے دیئے ہیں۔ آپ کو ان کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' یاد ہوگی۔ اس فلم نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی اور اس فلم سے تین نئے اداکاروں نے انڈسٹری میں قدم رکھا جو آج بالی ووڈ پر اپنی اداکاری سے راج کر رہے ہیں۔ ورون دھون، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا۔ آج بھی شائقین فلم کے ہٹ ہونے کے ساتھ ہی اس سین کو بھول نہیں پائے ہیں، جس میں سدھارتھ کے ساتھ عالیہ کا زبردست کس لینے کا سین نظر آیا تھا۔ تاہم، سدھارتھ کو اس سین میں عالیہ کو کس کرنے میں مزہ نہیں آیا۔

      عالیہ کے ساتھ کسنگ سین کرنا سدھارتھ کو لگا تھا بورنگ!
      جی ہاں، آپ نے صحیح سنا، فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سدھارتھ ملہوترا نے خود اعتراف کیا کہ انہیں فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' میں عالیہ بھٹ کا بوسہ لینا اچھا نہیں لگا۔ آپ پوچھتے ہیں کیوں؟ تو آئیے اس کا بھی انکشاف کرتے ہیں۔ دراصل، اس وقت سدھارتھ کی خواہش تھی کہ وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لپ لاک کریں۔ ہاں آپ نے صحیح سنا۔ سدھارتھ نے یہ انٹرویو 2014 میں دیا تھا اور تب وہ بالی ووڈ کی گنگوبائی کو ڈیٹ بھی کر رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Priyanka Chopraکے گھر پر صبح صبح آخر نائٹ سوٹ میں کیوں ملے تھے شاہد کپور، جانیے وجہ!

      اب کوئی سدھارتھ ملہوترا سے پوچھے کہ کیا وہ اب بھی دیپیکا کے ساتھ لپ لاک کرنے کی خواہش رکھتے ہیں؟ اگر ہاں، تو ذرا کیارا اڈوانی اور رنویر سنگھ دونوں سے بچ کر رہیں۔ ویسے تو مذاق کی بات تھی لیکن آگے بتاتے ہیں کہ سدھارتھ نے اس انٹرویو میں اور کیا کہا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Nora Fatehi نے لگژری کار چھوڑ کر اسکوٹی سے کیا سفر، فینس نے ڈرائیور کو بتایا’لکی مین‘

      دیپیکا کو لپ لاک کرنے کی تھی سدھارتھ کی آرزو
      فلم فیئر کو انٹرویو دیتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا سے پوچھا گیا کہ وہ اسکرین پر کس کو کس کرنا پسند کریں گے۔ اس سوال پر سدھارتھ نے فوراً جواب دیا، 'دیپیکا پڈوکون۔ امید ہے کہ لوگوں کو یہ پسند آئے گا اور مجھے بھی.'
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: