உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا- شہناز گل شادی کے بندھن میں بندھنےکو تھے تیار، دسمبر میں لینے والے تھے 7 پھیرے!

    سدھارتھ شکلا- شہناز گل شادی کے بندھن میں بندھنےکو تھے تیار، دسمبر میں لینے والے تھے 7 پھیرے!

    سدھارتھ شکلا- شہناز گل شادی کے بندھن میں بندھنےکو تھے تیار، دسمبر میں لینے والے تھے 7 پھیرے!

    خبر ہے کہ شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور سدھارتھ شکلا اس سال دسمبر میں شادی کرنے والے تھے، جس کی تیاریاں بھی انہوں نے شروع کردی تھیں۔ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد سے ان کی دوست شہناز گل بے حد غمزدہ ہیں۔ بگ باس 13 (Bigg Boss 13) میں لوگوں کو ان کی دوستی اتنی پسند آئی کہ لوگوں نے انہیں ’سڈ-ناز‘ نام دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لاکھوں دلوں میں راج کرنے والے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا اچانک دنیا کو الوداع کہنا فیملی اور دوستوں کے ئے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ دو ستمبر کو 40 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ سدھارتھ شکلا کو ان کے آخری سفر میں آخری وداعی دینے کے لئے ٹی وی دنیا کے کئی سیلبس شامل ہوئے۔ اس دوران سدھارتھ شکلا کی خاص دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) کا حال دیکھ کر لوگ اپنے آنسو روک نہیں پا رہے تھے۔

      خبر ہے کہ شہناز گل (Shehnaaz Gill) اور سدھارتھ شکلا اس سال دسمبر میں شادی کرنے والے تھے، جس کی تیاریاں بھی انہوں نے شروع کردی تھیں۔ سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد سے ان کی دوست شہناز گل (Shehnaaz Gill) بے حد غمزدہ ہیں۔ بگ باس 13 (Bigg Boss 13) میں لوگوں کو ان کی دوستی اتنی پسند آئی کہ لوگوں نے انہیں ’سڈ-ناز‘ نام دیا۔

      Sidharth Shukla death, Sidharth Shukla, Shehnaaz Gill, Sidharth Shukla-Shehnaaz Gill wedding, Sidharth Shukla and Shehnaaz Gill Planning to Get Married, सिद्धार्थ शुक्ला , शहनाज गिल, सिद्धार्थ शुक्ला-शहनाज गिल की शादी
      شہناز گل اور سدھارتھ شکلا بگ باس-13 میں دوست بنے تھے۔


      دسمبر 2021 میں تھا شادی کا پلان

      سدھارتھ شکلا اور شہناز گل نے باضابطہ طور پر تو کبھی بھی اپنے رشتے کو پیار کا نام نہیں دیا تھا، لیکن شہناز گل اکثر کہتی رہتی تھیں کہ سدھارتھ ان کے سب سے قریب ہیں۔ بالی ووڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق، دونوں اس سال کے آخر میں شادی کرکے اپنے رشتے کو نیا نام دینے والے تھے۔

      شروع ہوگئی تھیں تیاریاں

      رپورٹ کے مطابق، دونوں کی فیملی بھی اس کے لئے رضا مند تھی اور انہوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی تھیں۔ اتنا ہی نہیں فیملی ممبئی میں ایک عالیشان ہوٹل کے ساتھ کمرے کی بکنگ، بینکیٹ اور شادی تقریب کے لئے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر تین دن کی تقریب کی منصوبہ بندی کی تھی۔ دونوں اسٹارس، ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے اسے خفیہ رکھا تھا۔

      Sidharth Shukla death, Sidharth Shukla, Shehnaaz Gill, Sidharth Shukla-Shehnaaz Gill wedding, Sidharth Shukla and Shehnaaz Gill Planning to Get Married, सिद्धार्थ शुक्ला , शहनाज गिल, सिद्धार्थ शुक्ला-शहनाज गिल की शादी
      شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کو آخری بار ٹی وی کے ڈانس بیسڈ ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے 3‘ میں ساتھ میں دیکھا گیا تھا۔


      دونوں ایک دوسرے سے کرتے تھے پیار

      بگ باس -13 کے کنٹسٹنٹ اور سنگر ابو ملک نے بھی ای-ٹائمس کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ شہناز گل، سدھارتھ شکلا سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ ابو ملک نے کہا کہ ایک بار شہناز گل نے ان سے کہا تھا کہ وہ سدھارتھ شکلا سے بولیں کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ یہی نہیں، ایک بار سدھارتھ شکلا نے بھی ابوملک سے کہا تھا کہ وہ شہناز گل سے بہت پیار کرتے ہیں۔ دونوں کو آخری بار ٹی وی کے ڈانس بیسڈ ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے 3‘ اور ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے سیٹ پر دیکھا گیا تھا۔ یہاں پر دونوں نے ہر بار کی طرح ہی لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: