உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sidharth Shukla Death: سدھارتھ شکلا نے سال 2005 میں جیتا تھا ’ورلڈ بیسٹ ماڈل‘ کا خطاب، ’بالیکا ودھو‘ سے ملی تھی پاپولرٹی

    سدھارتھ شکلا نے سال 2005 میں جیتا تھا ’ورلڈ بیسٹ ماڈل‘ کا خطاب، ’بالیکا ودھو‘ سے ملی تھی پاپولرٹی

    سدھارتھ شکلا نے سال 2005 میں جیتا تھا ’ورلڈ بیسٹ ماڈل‘ کا خطاب، ’بالیکا ودھو‘ سے ملی تھی پاپولرٹی

    Sidharth Shukla Death: سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا دل کا دورہ پڑنے سے 40 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ یہاں ہم ان کی ایک بڑی حصولیابی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ وہ ہندوستان کے پہلے ایسے ماڈل تھے، جنہوں نے ’ورلڈ بیسٹ ماڈل‘ خطاب جیتا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی: بگ باس-13 (Bigg Boss 13) کے فاتح (ونر) رہے سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 40 سال کے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ سدھارتھ شکلا کو ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ سے پاپولرٹی ملی، لیکن انہیں ’بگ باس 13‘ جیتنے کے بعد اور بھی زیادہ پاپولرٹی ملی۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔


      سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی پیدائش 12 دسمبر 1980 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے انٹیریئر ڈیزائنر میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں آربی آئی میں سول انجینئر نوکری بھی کی تھی۔ سال 2005 میں انہوں نے ’ورلڈ بیسٹ‘ ماڈل مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ یہ مقابلہ ترکی میں ہوا تھا۔ وہ پہلے ہندوستانی اور ایشین تھے، جنہوں نے یہ خطاب جیتا تھا۔ اس مقابلے میں لیٹن امریکہ اور یوروپ سے لوگ آئے تھے۔




       سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی پیدائش 12 دسمبر 1980 کو ہوئی تھی۔

      سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی پیدائش 12 دسمبر 1980 کو ہوئی تھی۔

      سال 2008 میں سدھارتھ شکلا نے ٹی وی شو (Sidharth Shukla TV Show) ’بابل کا آنگن چھوٹے‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ’جانے پہچانے سے... یہ اجنبی‘ میں کام کیا۔ بعد میں وہ اس وقت ہارر شو ’آہٹ‘ اور ’سی آئی ڈی‘ کے کئی ایپیسوڈ میں بھی دکھائی دیئے تھے۔ انہوں نے ’لو یو زندگی‘ میں بھی کام کیا۔ سال 2012 میں انہوں نے ’بالیکا ودھو‘ میں اہم کردار نبھایا۔




      سال 2005 میں انہوں نے ’ورلڈ بیسٹ‘ ماڈل مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ یہ مقابلہ ترکی میں ہوا تھا، وہ پہلے ہندوستانی اور ایشین تھے، جنہوں نے یہ خطاب جیتا تھا۔ اس مقابلے میں لیٹن امریکہ اور یوروپ سے لوگ آئے تھے۔(Photo:@realsidharthshukla/Instagram)
      سال 2005 میں انہوں نے ’ورلڈ بیسٹ‘ ماڈل مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ یہ مقابلہ ترکی میں ہوا تھا، وہ پہلے ہندوستانی اور ایشین تھے، جنہوں نے یہ خطاب جیتا تھا۔ اس مقابلے میں لیٹن امریکہ اور یوروپ سے لوگ آئے تھے۔(Photo:@realsidharthshukla/Instagram)

       سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla Bollywood Debut) نے سال 2014 میں آئی فلم ’ہیمپٹی شرما کی دلہنیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی کے کئی ریئلٹی شو ’بگ باس -13‘، ’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7‘، ’ساودھان انڈیا‘ اور ’انڈیا گیٹ ٹیلنٹ‘ میں کام کیا۔ ’بگ باس 13‘ میں ونر بننے کے بعد ان کی برانڈ ویلیو بڑھ گئی تھی۔ وہ بطور سینئر ’بگ باس -14‘ میں بھی آئے۔




      سدھارتھ شکلا نے سال 2014 میں آئی فلم ’ہیمپٹی شرما کی دلہنیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔فائل فوٹو
      سدھارتھ شکلا نے سال 2014 میں آئی فلم ’ہیمپٹی شرما کی دلہنیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔فائل فوٹو

      اس کے بعد وہ ویب سیریز ’بروکن بٹ بیوٹی فل سیزن 3‘ میں آئے۔ اس شو میں انہوں نے سونیا راٹھی کے ساتھ کئی انٹیمیٹ سین دیئے۔ اسے لے کر وہ ٹرول بھی ہوئے تھے۔ انہوں نے ٹرولس کو بھی زبردست جواب دیا تھا۔ گزشتہ ماہ شروع ہوئے ’بگ باس او ٹی ٹی’ کے ہفتے میں وہ اپنے بیسٹ فرینڈ شہناز گل کے ساتھ آئے تھے۔ انہوں نے گھر کے کنٹسٹنٹس کے ساتھ گیم بھی کھیلے تھے۔


      وائیکام 18 نے کیا غم کا اظہار

      اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال پر وائیکام 18 نے غم کا اظہار کیا ہے۔ وائیکام 18 کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے فیملی ممبر سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے غمزدہ ہیں۔ وہ کافی یاد آئیں گے اور ان کا انتقال ہمارے لئے اور پوری انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمارے خیالات، دعائیں اور مدد ان کے اہل خانہ، دوستوں اور فینس کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: