உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلی بار فیملی نے جاری کیا یہ بڑا بیان، سدھارتھ سے جڑے راز۔۔۔

    Sidharth Shukla Death:  سدھارتھ شکلا نے صرف 40 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب سدھارتھ کے اہل خانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے- 'ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ ۔

    Sidharth Shukla Death: سدھارتھ شکلا نے صرف 40 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب سدھارتھ کے اہل خانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے- 'ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ ۔

    Sidharth Shukla Death: سدھارتھ شکلا نے صرف 40 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب سدھارتھ کے اہل خانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے- 'ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی اداکار اور بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی موت سے اداکار کے مداح ابھی تک صدمے میں ہیں۔ آنجہانی اداکار کے مداح سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج تحسین عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ آج ان کے خاندان نے اداکار کے لیے دعائیہ میٹنگ رکھی ہے۔ اس سب کے درمیان سدھارتھ شکلا کے کنبے نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سب سے درخواست کی ہے کہ وہ فیملی کی رازداری کا احترام کریں۔ سدھارتھ کے کنبے (Sidharth Shukla Family) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "براہ کرم تمام فیلملی کی رازداری کا احترام کریں۔"

      سدھارتھ شکلا نے صرف 40 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب سدھارتھ کے اہل خانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے- 'ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ جس نے سدھارتھ کو بے پنا محبت دی اور ان کے اس سفر میں حصہ لینے والے ہر شخص کا دل سے شکریہ۔ یہ یقینی طور پر اختتام نہیں ہے۔ وہ اب ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے۔ سدھارتھ اپنی پرائیویسی کا بہت خیال رکھتا تھا۔ اسی لیے ہم آپ سب سے گزارش کرتے ہیں کہ غم کی اس گھڑی میں ہمارے کنبے کو پرائیویسی دیں۔۔

      سدھارتھ کے کنبے نے ممبئی پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔


      اس کے علاوہ سدھارتھ کے کنبے نے ممبئی پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ مبئی پولیس فورس کی حساسیت کیلئے ان کا خاص شکریہ۔ وہ ہماری سکیورٹی کے لئے ہر لمحہ کھڑے رہے، مہربانی کرکے انہیں اپنی یادوں اور دعاؤں میں یاد رکھئے۔ اوم شانتی۔ شکلا فیملی۔۔

      اداکارہ شہناز گل ابھی بھی صدمے میں ہے اور اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں کہ ان کے دوست سدھارتھ شکلا ہمیشہ کے لئے چلے گئے ہیں، جو لوگ سدھارتھ شکلا کے گھر گئے تھے، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شہناز گل (Shehnaaz Gill) کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ پوری طرح صدمے میں ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ شہنازگل ٹھیک سے سو نہیں رہی ہیں، ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا رہی ہیں اور بڑی مشکل سے کسی سے بات کر رہی ہیں۔

      شہناز کی بے بسی دیکھ کر ہر ایک دل مایوس ہے۔ ہر کوئی آئے دن سوشل میڈیا پر شہناز اور سدھارتھ کے پیار کو کیلئے کچھ نہ کچھ لکھ اور شیئر کررہا ہے۔ وہیں اسی پہر میں بگ باس فیم پوترا پونیا نے تو ان کے رشتے کا موازنہ شوہر بیوی سے کر ڈالا۔


      Leading daily کے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ، ’اس نقصان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور شہناز گل کچھ وقت کے لئے صدمے میں ہی رہیں گی۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ ٹھیک سے سو نہیں رہی ہیں، مناسب مقدار میں کھانا نہیں کھا رہی ہیں اور مشکل سے کسی سے بات کر رہی ہیں۔ انہیں اس حالت میں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ سدھارتھ شکلا کی ماں بھی اس مشکل گھڑی میں شہناز گل کا ساتھ نہیں چھوڑ رہی ہیں اور اداکارہ کو اس وقت سے لڑنے کے لئے ہمت دے رہی ہیں‘۔

      دو ستمبر کو 40 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔


      رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہنازگل (Shehnaaz Gill) نے ہی سدھارتھ شکلا کو ان کی موت کی حالت میں پایا گیا تھا۔ اس گھڑی کو شہناز گل اپنے دل سے نکال نہیں پا رہی ہیں۔ شمشان گھاٹ سے آئی شہناز گل کی تصاویر نے سبھی کی آنکھیں نم کردی تھیں۔ اے بی پی نیوز کو دیئے انٹرویو میں راہل مہاجن (Rahul Mahajan) نے شہناز گل کی حالت کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اداکارہ کو اتنی بری حالت میں دیکھ کر کانپ گئے تھے۔ انہوں نے آگے بتایا تھا کہ شہنازگل کی حالت کافی خراب ہے اور وہ صدمے میں ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: