உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلدار تھے سدھارتھ شکلا، مشکل وقت میں پیسے بھیج کرکی تھی پرتیوشا بنرجی کے والد کی مدد

    دلدار تھے سدھارتھ شکلا، مشکل وقت میں پیسے بھیج کرکی تھی پرتیوشا بنرجی کے والد کی مدد

    دلدار تھے سدھارتھ شکلا، مشکل وقت میں پیسے بھیج کرکی تھی پرتیوشا بنرجی کے والد کی مدد

    سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) حاضر جواب ہی نہیں بے حد دلدار بھی تھے۔ حال ہی میں ان کی کو اسٹار رہیں آنجہانی اداکارہ پرتیوشا بنرجی (Pratyusha Banerjee) کے والد نے یہ راز کھولا اور بتایا کہ کیسے مشکل گھڑی میں سدھارتھ شکلا نے ان کی مدد کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی فٹنس دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ اداکار اتنی جلدی دنیا کو الوداع کہہ دیں گے۔ 40 سال کی عمر میں جب ان کا کیریئر تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، تب ان کی دل کی دھڑکنوں نے انہیں دھوکہ دے دیا۔ دو ستمبر کو اداکار سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ماں اور دو بڑی بہنوں کے ساتھ کروڑوں مداحوں اور اپنے دوستوں کو وہ الوداع کہہ گئے۔ سدھارتھ شکلا نے یوں تو کئی ٹی وی سیریل میں کام کیا، لیکن ٹی وی شو ’بالیکا ودھو (Balika Vadhu)‘ سے انہیں خاص نیم اور فیم ملا۔ سدھارتھ شکلا حاضر جواب ہی نہیں بے حد دلدار بھی تھے۔ حال ہی میں ان کی کو اسٹار رہیں آنجہانی اداکارہ پرتیوشا بنرجی (Pratyusha Banerjee) کے والد نے یہ راز کھولا اور بتایا کہ کیسے مشکل گھڑی میں سدھارتھ نے ان کی مدد کی۔

      سدھارتھ شکلا نے یوں تو کئی ٹی وی سیریل میں کام کیا، لیکن ٹی وی شو ’بالیکا ودھو (Balika Vadhu)‘ سے انہیں خاص نیم اور فیم ملا۔
      سدھارتھ شکلا نے یوں تو کئی ٹی وی سیریل میں کام کیا، لیکن ٹی وی شو ’بالیکا ودھو (Balika Vadhu)‘ سے انہیں خاص نیم اور فیم ملا۔


      ’بالیکا ودھو (Balika Vadhu)‘ میں سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اور پرتیوشا بنرجی (Pratyusha Banerjee) دونوں نے ساتھ کام کیا تھا۔ شو میں سدھارتھ شکلا نے شیوراج شیکھر کا کردار نبھایا تھا۔ وہیں، پرتیوشا ’آنندی‘ کا کردار نبھایا تھا۔ اب دونوں اس دنیا میں نہیں ہیں۔ حال ہی میں انڈیا ٹوڈے سے بات چیت میں پرتیوشا کے والد شنکر بنرجی نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ-19 لاک ڈاون کے دوران سدھارتھ شکلا نے ان کی مدد کی تھی۔

      انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ شکلا ہیرا تھا اور اس کا دل بھی ویسا ہی تھا۔ پرتیوشا بنرجی کے انتقال کے بعد سے وہ مسلسل ان کے والد کے رابطے میں تھا۔ وہ اکثر ان کی ضرورتوں کے بارے میں ان سے پوچھتے تھے۔ لاک ڈاون کے دنوں میں جب مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے زبردستی بیس ہزار روپئے دے دیئے۔

      دو ستمبر کو اداکار سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
      دو ستمبر کو اداکار سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔


      پرتیوشا بنرجی کے والد نے سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پرتیوشا بنرجی کے انتقال کے بعد سے وہ ہمیشہ ٹچ رہے۔ سیریل کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی بار گھر آئے اور پرتیوشا کے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ بنا رہا۔ حالانکہ پھر لوگوں نے تمام طرح کی باتیں بنانی شروع کردی تو سدھارتھ شکلا نے گھر آنا بند کر دیا، لیکن میسیج سے وہ ہمیشہ ضروریات سے متعلق پوچھتے رہتے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: